سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
08 جنوری 2013ء کو عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ایم اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں شکیلہ طاہر (صدر)، صفیہ رفعت (ناظمہ)، سلمی صابر (ناظمہ تربیت)، راحیلہ رفعت (ناظمہ نشرواشاعت) اور قریبی یونین کونسلز کی ناظمات شامل تھیں۔ اس اجلاس میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور مختلف اہداف کا جائزہ لیا گیا۔
30 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے عالمی ورکرز کنونشن کی براہ راست کاروائی چینل 92 کے ذریعے دیکھائی گئی، جس کا اہتمام تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم نے کیا، اس پروگرام میں امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنماء بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں دینہ پہنچ گیا۔ جہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ اس موقع پر منہاج القرآن دینہ کے قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر بابا غلام حیدربٹ کے ساتھ ان کا پوتا محمد طلہ بھی پیدل کاررواں میں شامل ہے۔ وہ مینار پاکستان پر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہنے کی غرض سے 22 دسمبر 2012ء کو پاکستان جانا چاہتے ہیں۔
بزرگ راہنما تحریک منہاج القرآن اسلام آباد بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل قافلہ کے ساتھ مسلسل سفر کرتے ہوئے سوہاوہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس سفر میں ان کے ساتھ ان کے پوتے سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد محمد طلحہ بھی ہیں۔ بزرگ راہنما کے حوصلے جوان ہیں اور وہ 23 دسمبر کے دن مینار پاکستان پر ہونے والے بہت بڑے اجتماع میں
مورخہ 30 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں خصوصی خطاب مرکزی نگران ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس صاحبہ نے کیا، پروگرام کا انعقاد فاطمہ جناح گرلز کالج ویسٹ کالونی جہلم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیرِاہتمام 21 نومبر بروز بدھ دو مقامات پر سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی کانفرنس صبح 11:00 بجے سے دن 1:00 بجے تک آئی۔ایل۔ایم کالج دینہ میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نگران محترمہ شمائلہ عباس نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے علم کی منازل طے کر کے اپنی منزل کے حصول کی کوشش کرنے کی ترغیب دی۔
بدھ 14 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیئنر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور ایم ایس ایم (سسٹرز) جہلم کی طرف سے جہلم کے کالجز (برائے طالبات) کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں انعقاد پذیر ہوا۔ یہ تقریری مقابہ مورخہ 3 نومبر 2012 (بروز ہفتہ) صبح نو بجے فرسٹ مون میرج ہال جہلم میں ہوا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوڑہ شریف کی افتتاحی تقریب 24 اکتوبر 2012ء صبح دس بجے آستانہ عالیہ حیدریہ قلندریہ پر منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر سید عبدالزاق الگیلانی آستانہ عالیہ کوٹ گلہ شریف نےکی۔ تقریب میں پیر سید عبدالزاق الگیلانی، جاوید اقبال اعوان ایم پی اے اور ڈی سی سرفراز ملک نے فیتہ کاٹ کر جامع مسجد مولا علی مشکل کشا، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، دار الافتاء اور تحفیظ القرآن کا افتتاح کیا۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے تقریباً 500 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے جس نے امور دینیہ کے متعلق چالیس احادیث زبانی یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے فقیہ بناکر اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پنڈدادنخان میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور ناظم تحریک منہاج القرآن (پنڈدادنخان) نے کی۔
منہاج ماڈل سکول کالا گجراں جہلم میں 25 مارچ 2012ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں محمد شاہد لطیف قادری ایم ڈی ایم ای ایس مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار عبدااللہ میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم کی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریبًا 2200 خواتین و طالبات نے شرکت کی مرکز منہاج القرآن سے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں دورونزدیک سے تقریباً 2000 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا عنوان "آؤ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.