سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صدر ویمن لیگ محفل محترمہ یاسمین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے ویمن لیگ سے وابستہ تمام بہنوں نے خصوصی شرکت کی۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک اور بابرکت سعاعتوں میں تحریک منہاج القرآن ناتھ والا جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 12 فروری 2012 کو عبداللہ میرج ہال بلال ٹاون میں منعقد ہوئی۔ وہاں پر موجود خواتین کے مطابق یہ جہلم میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد تھی، جس میں خواتین کا ایک جم غفیر تھا۔
منہاج القرآں ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو منگڑیاں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کوٹلہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ فرح ناز نے سرانجام دیئے
تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈ دادنخان کے زیراہتمام 17 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر "شب توبہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کا انعقاد مرکزی جامع مسجد پنن وال میں ہوا۔ جس کی صدارت الحاج محمد اصغر چوہدری نے کی جبکہ اسلام آباد سے راجہ مسعود احمد جنجوعہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ہزاروں شرکاء شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ہونے والے عرفان القرآن کورسز بہت تیزی کے ساتھ لوگوں میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی جلال پور شریف تحصیل پنڈدادان خان ضلع جہلم میں ایک کلاس اور دوسری کلاس پنڈی سید پور میں منعقد ہوئی۔ ان کلاسز کا دورانیہ 8 جون تا 8 اگست 2010ء تھا۔ دونوں کلاسز میں 145 طالبات نے حصہ لیا جبکہ 131 طالبات نے کورس مکمل کیا اور اسناد حاصل کی۔
تحریکِ منہاج القرآن سوہاوہ کے تحت جاری فلاحی منصوبہ جات
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.