سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام کانفرنس بسلسلہ 73ویں سالگرہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ میں شرکت و خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد میں دستور مدینہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت کے خاتمے کیلئے دستور مدینہ کے آرٹیکلزسے استفادہ کیا جائے۔ میثاق مدینہ واحد ڈاکومنٹ ہے جو کرہ ارض کا پہلا تحریری دستور بنااور یہ دستور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قیادت اور سرپرستی میں تحریر کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تلک چاڑی میں ڈویژنل سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن حیدر آباد کا افتتاح کیا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، مربی گوشۂ درود سید مشرف حسین شاہ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی، ماڈل ٹاؤن زون A کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب میں شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور بھی ہمراہ ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز فوزیہ جنید اور ناظم محترم عتیق احمد چشتی نے کی۔
یکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ پانچ روزہ عالمی کتب میلے میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کا بک سٹال عوامی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر لوگوں نے منہاج القرآن پبلی کیشنز کے بک سٹال سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سیکڑوں کتب کی خریداری کی۔
تحریک منہاج القرآن ماتلی کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ منہاج الدین قادری اور محمد رضا طاہر نے خطاب کیا
ماہِ ربیع الاول میں تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام میلاد کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ محافلِ میلاد میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی سمیت مختلف علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔
مراکزِ علم سے ایسے افراد تیار ہونگے جو صاحبان علم بھی ہوں گے اور صاحبانِ کردار بھی: مظہر محمود علوی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ کا قیامِ مراکز علم کے غزالی ماڈل ہائی سکول گھوٹکی میں تربیتی کیمپ سے گفتگو
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کورسز منہاج القران حافظ سعید رضا بغدادی نے کہا کہ مراکز علم کے آغاز سے وطن عزیز میں تعلیم، شعور، فلاح عام اور اسلامی اقدار کا احیاء ہوگا۔
17واں بین الاقوامی پانچ روزہ کتب میلہ ”انٹرنیشنل بک فئیر“ کا انعقاد ایکسپو سینٹر کی پرشکوہ عمارت میں ہوا۔ پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ دن دس بجے سے رات دس بجے تک کراچی ایکسپو سنٹربلا کسی وقفہ کے جاری رہا۔ انٹرنیشنل کتاب میلہ پاکستان کے اڑھائی سو سے زائد پبلشرز کے علاوہ دیگر ممالک کے پچاس سے زائد پبلشرز کی مختلف موضوعات پر کتب موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 27 نومبر 2022ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تصنیف ’’القول المتین فی امر یزید اللعین‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے جید علماء و مفتیانِ کرام نے شرکت کی اور اس اہم اور فکری موضوع پر کتاب تحریر کرنے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔
ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے میگا ٹریننگ کیمپ کراچی بعنوان قرآنی فلسفہ انقلاب فہمی میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے رورل اور اربن سندھ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، تاحال لوگوں کے گھر اور فصلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، جہاں مقامی قائدین و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ کراچی پہنچنے کے بعد انہوں نے منہاج القرآن کی زونل کوآرڈینیشن کونسل کراچی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں قاضی زاہد حسین، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم، محمد نعیم نصاری، مرزا جنید علی، مسعود احمد عثمانی، سید ظفر اقبال، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، مفتی محمد مکرم خان قادری، شاہد راجپوت، جواد انصاری، نعیم اجمیری، مسز فوزیہ جنید، مسز نصرت رعنا، مسز ثناء نوید، مفتیہ طوبی سلیمان نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.