سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے زیر اہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد محمود مسعود قادری، علامہ حسن محمود جماعتی علامہ احمد وحید قادری نے شرکت و خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن قصور کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن دعوت دین کے لیے ہمیشہ جدید ذرائع اختیار کیے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے معاشرے میں امن، اعتدال اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ اس کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں محمد بوٹا نیکوکارہ ہاشمی، علامہ حامد سعید قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، محمد ندیم مصطفائی، تنویر حسین، خواجہ عبدالحفیظ چشتی، ملک محمد اقبال اور کارکنان و رفقائے تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا پیغام علم و امن پر مبنی ہے، جس نے معاشرے میں اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ دینی اقدار کے احیاء کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن قصور اور ذیلی نومنتخب فورم عہدیداروں کی تقریب حلف برداری و تربیتی نشست قصور سٹی میں ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک و جملہ فورمز کے عہدیداروں و قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن (تنظیمی ضلع) پتوکی کے زیراہتمام نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری ہوئی۔ اجلاس میں تنظیمی ضلع پتوکی، پی پی 179، پی پی 180، پی پی 182کے نومنتخب عہدیداران اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز نے شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن الہ آباد کے سرپرست اعلی اور آستانہ عالیہ حضرت بابا ولی محمد سرکار کے سجادہ نشین بابا ظفراقبال قادری نوشاہی کی والدہ مرحومہ اور شیخ محمد نواز شریف منہاجین کی دادی جان کے ختم چہلم پر سیمینار بعنوان ’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘‘ الہ آباد کے نواحی گاؤں رسول پور پولیکے میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی خطاب کیا اور ’’حقوق والدین‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ کے ناظم بابا ظفراقبال قادری نوشاہی کی والدہ محترمہ اور شیخ محمد نواز شریف منہاجین کی دادی جان انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں۔ نماز جنازہ 24 جون 2021ء بروز جمعرات کو الہ آباد ٹھینگ موڑ کے نواحی گاؤں موضع رسول پور پولیکے میں آستانہ عالیہ بابا ولی محمد سرکار پر ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتما م درس عرفان القرآن لارل ہوم سکول کاشف چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں علامہ غلام شبیر جامی نے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مقامِ معیت و فنائیت کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق واحد صحابی ہیں، جن کی صحابیت کا ذکر قرآن ِ پاک میں اللہ پاک نے خود فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام شبیر جامی نے کہا کہ شریعت میں نبی کا فعل حجت ہوتا ہے۔ اگر اللہ کا ولی کوئی عمل کرے تو وہ باعث خیر اور باعث برکت ہوتا ہے مگر شریعت میں حجت نہیں بنتا۔ حضرت خضر علیہ السلام ایک ولی ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام جلیل القدر نبی اور اللہ کے رسول ہیں۔ ایک نبی ولی کی تلاش میں نکلا ہے، تو اس سے معلوم ہوا کہ ولی کی تلاش میں جانا انبیاء کی سنت ہے۔
علامہ غلام شبیر جامی نے منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر مبعوث ہوئی۔ جہاں جہاں اللہ رب العزت کی کبریائی موجود ہے، وہاں پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت بھی موجود ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پتوکی نے بھی مقامی سطح پر راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ محمد ندیم مصطفائی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی سربراہی میں 200 گھرانوں کی باقاعدہ لسٹیں تیارکی گیئں۔ اسکے بعد جاوید اختربٹ ناظم ضلع قصور اور ملک نقاش قادری صدر ٹی ایم کیو پتوکی نے یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں پر ٹیمیں تشکیل دیں۔ جنہوں نے موٹرسائیکل کے ذریعے مستحق افراد کے گھروں میں راشن پیک پہنچائے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قصور کی طرف سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے الہ آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں حضرت بابا ولی محمد سرکار کے سالانہ عرس 2019ء میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر اولاد سچیار پاک صاحبزادہ سلطان شاہد ربانی مہمان خصوصی تھے۔ عرس تقریب میں آستانہ عالیہ بابا ولی سرکار کے سجادہ نشین بابا ظفر اقبال قادری نوشاہی، شیخ محمد نواز شریف، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 179 پتوکی ضلع قصور کا اہم اجلاس پتوکی میں منعقد ہوا، جس میں پی پی 179کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ملک نقاش قادری صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی نے کی۔ اجلاس میں محمد ندیم مصطفائی صدر قصور B تحریک منہاج القرآن اور رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.