سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے یونیق کالج پتوکی میں قرآنی خوانی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم سنٹرل پنجاب منہاج القرآن ندیم مصطفائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی سیاہ دن ہے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام شہر میں زاہد حسین قادری کی رہائش واقع انصاف سٹی میں ماہانہ گوشہ درود کا افتتاح کر دیا گیا۔ 16 مارچ 2019ء کو ماہانہ حلقہ درود کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ناظم ندیم مصطفائی، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک پتوکی اور دیگر نے فیتہ کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی ضلع قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ انمول شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی کواڈینیٹر تنظیمات چوھدری ریاست علی چدھڑ، تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم ندیم مصطفائی، منہاج القرآن پتوکی، منہاج القرآن قصور، منہاج القرآن الہ آباد اور منہاج القرآن چونیاں کے عہدیداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن قصور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی 2 مارچ کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم اور پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوھدری اور حاجی محمد امین انصاری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن رسول پور ضلع قصور کے زیراہتمام پانچویں سالانہ میلاد کانفرنس 16 دسمبر 2018ء کو جامع مسجد کھجور والی پولیکے میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام محمد سلیم منہاجین کے والد گرامی کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کی صدارت علامہ محمد رمضان نقشبندی نے کی جبکہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بابا ولی سرکار رسول پور حضرت بابا ظفر اقبال قادری نوشاہی نے بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کھڈیاں پی پی 179 کے زیراہتمام حصول ’’قصاص کنونشن‘‘ 29 دسمبر 2017ء کو ہوا۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور ناظم TMQ لاہور اشتیاق حنیف مغل مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مسلم لیگ قاف کے رہنماء اور حلقہ 140 میں امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن قصور A کا ہنگامی اجلاس 21 دسمبر2017کو پیرو والا روڈ قصور شبیراحمد طاہر کے ڈیرہ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت محمد اشرف ضیغم نے کی۔ مرکزی نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن محمد رفیق نجم اور سیکرٹری کوارڈینیشن سنٹرل پنجاب چوھدری ریاست علی چدھڑ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں نجم رفیق نے کہا کہ قاتلوں کے ہوتے ہوئے ماڈل ٹاون کیس کا انصاف ملنا ناممکن لگ رہا تھا لیکن باقر نجفی رپورٹ شائع ہونا بڑی کامیابی ہے۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد یونین کونسل رسول پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 8 دسمبر 2017ء کی شب جامع مسجد کھجور والی پولیکے میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے کی۔ یہ پروگرام محمد سیلم منہاجین کے والد گرامی حافظ محمد منشاء سلیمی، چچا حاجی رشید احمد اور کزن حافظ محمد سعید عطاری کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں پتوکی سے خطیب اعظم اور اہل سنت کے نامور عالم علامہ محمد رمضان نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔ آستانہ عالیہ بابا ولی سرکار کے سجادہ نشین صاحبزادہ ظفراقبال جنید، منہاج القرآن الہ آباد کے رہنماء شیخ محمد نواز شریف نے بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ضلع قصور کے عہدیداروں کا سالانہ کنونشن بسلسلہ جائزہ سال 2016 بستی نور شاہ والی بھٹہ گویرانوالہ میں 14 جنوری 2017ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد اقبال قادری نے کی جبکہ علامہ محمد الیاس اعظمی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے زیراہتمام 14 جنوری 2017ء کو جامع مسجد ابوبکر سوڈھی والا میں محفل میلاد ہوئی، جس میں کوہ نور ٹی وی کے اینکر اور عالم دین علامہ وقاص خالد قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ علامہ قاری محمد طارق علی قادری نے صدارت کی۔ یہ پروگرام منہاج القرآن پی پی 180 کے صدر ڈاکٹر ناصر علی کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔
منہاج القرآن الہ آباد ضلع قصور کی ذیلی تنظیم تحریک منہاج القرآن رسول پور کے زیراہتمام میلاد کانفرنس 23 دسمبر 2016ء کو جامع مسجد کجھور والی موضع پولیکے میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی ناظم دعوت جنوبی پنجاب علامہ محمد لطیف مدنی نے کی۔ پتوکی سے معروف عالم دین علامہ حاجی محمد رمضان نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔ الہ آباد کے خطیب اعظم علامہ ڈاکٹر قاری امانت علی اشرفی، کوٹ نور محمد سے علامہ قاری محمد یسین قادری، شیخ محمد حسین جاوید، شوکت علی شیخ اور شیخ محمد جاوید بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام انمول شادی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت شہر بھر سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پیر سیّد آصف اقبال گیلانی نے کی۔ درس عرفان القرآن کی تقریب سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پی پی 182 کا تنظیمی اجلاس 08نومبر کو پتوکی میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے امیرندیم مصطفائی، تحریک منہاج القرآن پتوکی کے صدر ڈاکٹر الیاس، ناظم تنویر حسین مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک پتوکی کے صدر محمد طیب افضال، سیکرٹری جنرل عامر رضا، منہاج القرآن یوتھ لیگ پتوکی کے صدر ڈاکٹر محمد اکبر، ایم ایس ایم کے محمد عدنان سمیت ڈاکٹر محمد اشرف، اصغر قادری اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداران میں تقسیم نوٹیفکیشن کے سلسلہ میں اہم اجلاس مورخہ 25 اکتوبر 2015ء کو یونیق کالج پتوکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت محمد اقبال قادری کوآرڈنیٹر ضلع قصور نے کی۔
تحریک منہاج القرآن پتوکی کے تحت درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ غضنفرحسنین قادری نے انسان اور قرآن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی عالی ترین تعریفیں بھی انسان کے بارے میں ہیں اور سخت ترین مذمت بھی۔ جہاں اسے زمین و آسمان اور فرشتوں سے برتر پیش کیا گیا ہے وہاں اسے جانوروں سے پست تر بھی دکھایا گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.