سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے خوشاب کی تحصیل نوشہرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ نوشہرہ کے نئے ذمہ داران کا اعلان کیا اور ضرب امن تربیتی ورکشاپ میں شریک ہوئے۔ ضربِ امن ورکشاپ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منصور قاسم اعوان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نظریاتی اور فکری سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے نوجوانوں کی ایک فوج ترتیب دینا چاہتے ہیں۔
ناہید مظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمِ قرآن کی فضیلت اور خواتین کے لیے قرآنی علوم سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرہ کو تہذیبی جارحیت کے ذریعے اخلاقی زوال کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اسے روکنے کے لیے قرآن کی راہنمائی ازحد ضروری ہے۔ جدیدیت کے اس دور میں اپنے بچوں اور نئی پود تک مبنی برکلامِ الٰہی دین پہنچانا پڑے گا، اور ہمیں خاص توجہ نوجوانان ملت پر دینی ہوگی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ نور پور تھل میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے پاکستان کے دفاعی اداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کے اعلان کے بعد دیگر شہروں کی طرح خوشاب میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے تحت منہاج ڈویلپمینٹ فنڈ کی کولیکشن کے حوالے سے جوہرآباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ زاہد فیاض (صدر پاکستان عوامی تحریک) نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سردار بشیر خان لودھی (ڈائریکٹر MDF)، سردار عمر دراز (زونل ڈائریکٹر TMQ تنظیمات) بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ خوشاب میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
نوشہرہ: 27 مارچ دوپہر 12 بجے پرانا لاری اڈہ نوشہرہ سے شروع ہوئی جس میں کسان، مزدور، دوکاندار اور تاجر شامل تھے۔ ریلی کی قیادت ملک اختر اسلام، ملک غلام محمد اعوان، محمود راجپوت اور نذیر پرنس کر رہے تھے۔ تکبیر چوک نوشہرہ میں ملک اختر اسلام، ملک غلام محمد اعوان، محمود راجپوت اور نذیر پرنس نے خطابات کیے۔ واضح رہے کہ اس وقت تک نوشہرہ میں پورے دن رات میں صرف چار گھنٹے بجلی آتی ہے اور شیڈول سے9 گھنٹے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور اس وقت امتحانات دینے والے طلباء سخت پریشانی میں ھیں۔ اس شاندار لوڈشیڈنگ پر اعلی کارکردگی کی وجہ سے محکمہ ءِ واپڈا نےایس ڈی او نوشہرہ کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا ہے۔ نوشہرہ کے محلہ جڑوال کی بجلی پچھلے پانچ روز سے بند ہے۔ احتجاجی ریلی مین بازار نوشہرہ سے اور تکبیر چوک سے ہوتی ہوئی واپڈا کمپلینٹ آفس نوشہرہ پہنچی جہاں پہ شرکاء نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
تحریک منہاج القرآن ناڑی خوشاب نے 23 دسمبر 2012ء کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس سلسلہ میں علاقے میں جگہ جگہ وال چاکنگ کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 23 دسمبر کے حوالے بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری میٹریل بھی استعمال میں کیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام کے استقبال کے حوالے ایک تشہیری فلوٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔ جس پر علاقے کے مختلف مقامات پر روزانہ بذریعہ اعلانات لوگوں کو 23 دسمبر کے ایونٹ میں شرکت کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ منہاج القرآن ناڑی خوشاب سے بسوں کا ایک قافلہ لاہور مینار پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
مورخہ 09 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن ناڑی ضلع خوشاب کے زیراہتمام ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن خوشاب کے راہنما غلام رسول، محمد تنویر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر صدام حسین سمیت تمام فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تمام حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اے آر وائی نیوز کو دیا جانے والا خصوصی انٹرویو بھی دیکھایا گیا
وادی سون، ضلع خوشاب کی عظیم روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑہ سید ضمیر حیدر گیلانی نے اپنے مریدین کے ساتھ تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور تمام مریدین کو 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے علی الاعلان یہ بات بھی کہی کہ میرے مریدین میں سے اگر کوئی شخص تحریک منہاج القرآن کی مخالفت کرتا ہے تو وہ میرا مرید ہی نہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک خوشاب کا اجلاس ڈاکٹر ظفر علی ناز نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سرپرست پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب سابق ڈی ایس پی ملک اقبال آہیر، ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان، تحصیل صدر ڈاکٹر عارف گل اور نئے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل قائد آباد کے زیراہتمام 27 فروری 2011ء کو قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا اہتمام قائد آباد کے الحراء کالج آف ٹیکنالوجی میں کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.