سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور تربیتی گفتگو، ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چودھری عرفان یوسف، ناظمہ کے پی کے زون ارشاد اقبال اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران، رفقاء اور وابستگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کے تصور پر منعقدہ سیمینار میں شرکت و گفتگو
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی دربارِ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں پیر حبیب اللہ شاہ اور پیر انور جنید شاہ سے ملاقات، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے حضرت پیر منور بادشاہ رحمتہ اللہ کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دربار عالیہ گھمکول شریف حضرت زندہ پیر رحمۃ اللہ علیہ کی مزارِ اقدس پر حاضری، دریں اثناء صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پیر حبیب اللہ شاہ کے صاحبزادے پیر معصوم شاہؒ کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں منہاج ویلفیئر کے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار اسلام آباد سے 326 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالام ویلی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پر خطر راستوں اور سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے متاثرین تک پہنچے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے امدادی سامان میں فوڈ پیک، منرل واٹر، حفظان صحت کی کٹس، شیلٹر اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔وادی کالام حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن دیربالا کی کوارڈینیشن کونسل و فورمز کا مشترکہ اجلاس اور پاکستان عوامی تحریک دیر بالا کا ورکرز کنونشن 9 جولائی 2021ء کو شیلٹن ہوٹل چترال روڈ پر منعقد ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کی تنظیم سازی کی گئی۔ کنونشن و اجلاس میں قاضی شفیق الرحمن مرکزی ڈپٹی کنوینئر کمیٹی PAT نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے جبکہ نائب ناظم اعلی تنظیمات عبد الحئی علوی نے خصوصی شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ تحریک کے منہاج القرآن ضلع کوہاٹ کے ضلعی عہدیداران نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی طرف سے پہلے مرحلے میں 60 گھرانوں میں راشن پیکٹ تقسیم کیے، ایک پیکٹ میں آٹا، گھی، چاول، دالیں، پتی اور دیگر ضروریات زندگی شامل کی گئی ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ ریزنگ کرکے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی طرف سے تحفہ پیش کیا گیا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ رمضان المبارک میں ہوگا انشاءاللہ!
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کلاس کی خصوصی تقریب باچہ خان لائبریری کوہاٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہیں تحریک منہاج القرآن کے اس تربیتی کورس بارے بریفنگ دی گئی، جس کو انہوں نے بے حد سراہا۔ کلاس میں تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے ٹرینر علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز احمد قادری نے تدریس کی۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام کوہات میں 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کا آغاز ہوا۔ کورس کی افتتاحی کلاس میں 12 اکتوبر 2019ء کو ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔ کورس میں مرکزی کوآرڈینیٹرکورسز علامہ محمود احمد مسعود، ڈپٹی کوآرڈینیٹر کورسز علامہ محمد سرفراز احمد تدریس کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 27 فروری 2019ء کو گریژن مارکی کوہاٹ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدی قادری نے خطاب کیا۔ تقریب رونمائی میں ضیاء اللہ بنگش، ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور اور چوہدری مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوٹ کے زیراہتمام رحمۃ للعالمین کانفرنس باچاخان آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت گھمکول شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ نے کی اور ڈی ایس پی سید شوکت علی شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔ استاذالعلماء مولانا اشرف الدین نے کانفرنس میں خصوصی شرکت فرمائی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
2 مئی 2016 کو کوہاٹ میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لیکچر دیا اور شرکاء کو نصاب امن سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نسلِ نُو کو انتہاپسندی سے دور کرنے اور انہیں امن کا داعی بنانے کیلئے فروغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کا قومی نصاب مرتب کر دیا ہے۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ کے زیراہتمام سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد پر موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.