سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ عبدالمولی عبدالباری خطیب جامع مسجد کویت کو پاکستان عوامی سوسائٹی کے ذمہ داران نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ بطور تحفہ پیش کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عجیل النشمی سابق ڈین شریعہ کالج کویت یونیورسٹی کو پاکستان عوامی سوسائٹی کے ذمہ داران نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ بطور تحفہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیراہتمام ’’میثاق مدینہ اور بین الاقوامی دساتیر کے تقابلی جائزہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست میں اپنے لیکچر میں کہا کہ میں نے دنیا کے تمام جدید دساتیر کا گہرا اور تقابلی مطالعہ کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے خصوصی دعوت پر کویت بار کونسل سے خطاب کیا اور دستور مدینہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور مدینہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مختلف الخیال طبقات کو متحد کرتا ہے۔ میثاق مدینہ کی تائید 60 سے زائد قرآنی آیات اور ایک ہزار سے زائد احادیث مبارک میں کی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر شرکت کی، آپ 6 روزہ خصوصی دورہ پر کویت میں موجود ہیں۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر اور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے جنرل سیکریٹری میاں آصف کمال کی چیرمین کویت بار کونسل جناب شریان الشریان سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری انجنئیر آصف کمال نے کویت میں جمعیہ بشائر الخیر کویت کے رئیس الشیخ دکتور عبد الحمید جاسم البلالی سے ملاقات کی
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال نے کویت میں موجود سفارتخانہ ترکی کی سفیر محترمہ طوبی نور سونمز سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد کی سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترم فرخ سیال سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبد الرشید نے فرخ سیال کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا اور منہاج القرآن کی خدمات کا تعارفی خاکہ پیش کیا۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سیکرٹری جنرل انجنئیر آصف کمال نے کویت میں ملائیشیا کے سفیر عزت مآب جناب علاءالدین محمد نور سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں انجنئیر آصف کمال نے سفیر محترم کو دستور المدینہ منورہ کتاب کا تحفہ پیش کیا
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کے موقعہ پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 42ویں یوم تاسیس کے حوالے سے الطاہر ہاؤس سالمیہ، کویت میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں محمد زمان چشتی نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان کے لیے تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی۔
ماہِ میلاد النبی ﷺ امتِ مسلمہ کیلئے خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے اور ہر مسلمان رسالتمآب ﷺ سے اپنے تعلق کا اظہار کرتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام محافل میلاد النبی ﷺ کا سلسلہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل شروع ہو گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 4 مارچ 2222 کو الطاہر ہاؤس سالمیہ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے قائدین، رفقاء واراکین اور دیگر عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، طاہر محمود پروانہ نے تلاوت قرآن مجید کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض الحاج عبدالرؤف بھٹی نے ادا کئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کویت کے عہدیداروں نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں ’’میرا قائد میری کہانی‘‘ بیان کرتے ہوئے الحاج عبد الرؤف بھٹی نے بتایا کہ تحریک اور قائد تحریک کی والہانہ عقیدت و محبت نے انہیں 54 سال کی عمر کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ثناء خواں بنا دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.