سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسين محي الدين قادري نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ بندے کے ہر کام کو ديکھ رہا ہے، اگرانسان کا يہ عقیدہ پختہ ہو جائے، تو دنيا سے ظلم و بربریت ختم ہو سکتي ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، تشدد اور بربریت مسلمانوں کی شان نہیں ہے۔ حقیقی مسلمان امن، محبت اور احساس انسانیت کا پیکر ہوتا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 4 فروری 2010ء کو یوم کشمیر کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی سیمینار "Solution of Kashmir Dispute" منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری امجد حسین نے کی جبکہ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین القادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاء ڈیپارٹمنٹ کے لاء آفیسر ناصر اقبال ایڈوکیٹ کے والد گرامی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم "بزم منہاج" کے زیر اہتمام طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور فکری و شعوری ارتقاء کیلئے 8 تا 11 فروری 2010ء کو سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان بھر کے کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور نے بجلی، گیس کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 9 جنوری 2010ء کو پریس کلب لاہور کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے سہ پہر 3 بجے شروع ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) کے کامیاب انعقاد کے بعد سالکین حق اور متلاشیان عشق و تصوف کے لیے "دورہ دلائل البرکات" کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گوشہ درود کے زیراہتمام "دورہ دلائل البرکات" شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی اجازت سے شروع کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 49 واں پروگرام 7 جنوری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ صفہ ہال (گوشہ درود) میں روحانی اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد شب 8 بجے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 22 واں یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن لاہور مورخہ 5 جنوری 2010ء مرکزی سیکرٹریٹ صفہ ہال میں دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محترمہ قرۃ العین فاطمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس میں سینئر تحریکی خواتین اور منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 4 جنوری 2010ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ڈائننگ ہال میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا کردار اور آج کی طالبات‘‘ کے نام سے مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کی طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکز منہاج القرآن پر سہ روزہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 جنوری 2010ء کا دن پیکر عزم و وفا مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری کے نام سے مرکزی سطح پر اور تحصیلات میں منایا گیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی) لاہور کے زیراہتمام حضرت زندہ پیر رحمۃ اللہ علیہ گھمگول شریف برمنگھم UK میں خلیفہ مجاز صوفی عبداللہ خان کے پوتے صاحبزادہ محمد شاہد اختر کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شعبہ دعوت کے زیراہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینگ قمر جاوید ملک مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ’’تذکرہ ان کی وفاؤں کا‘‘ 30 دسمبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ مرحوم دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
تحريک منہاج القرآن کے مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں معلمين کے ليے 10 روزہ عرفان القرآن کا انعقاد کيا گيا۔ نظامت دعوت کے زيراہتمام يہ کورس 21 دسمبر سے 30 دسمبر 2009ء تک منعقد ہوا۔ معلمين کي ٹريننگ کے سلسلہ ميں يہ چھٹا کورس تھا۔ جس ميں ملک بھر سے منتخب 35 معلمين نے شرکت کي۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام "شہادت امام حسین کانفرنس" 27 دسمبر 2009ء بمطابق 9 محرم الحرام 1431ھ کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں ہوا اور امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اس کی صدارت کی۔ جبکہ عالمی امن اتحاد کونسل کے چیئرمین علامہ مشتاق حسین جعفری اور صاحبزادہ امانت رسول قادری مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 25 دسمبر 2009ء کو ’’قائد اعظم کا تصور پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.