سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ 14 جنوری کو انقلاب کی اذان دی جا چکی ہے اب نماز ادا ہونا باقی ہے۔ 11 مئی کے جھرلو انتخابات کے بعد آج بھی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اگلے انتخابات سے تبدیلی آ جائے گی تو وہ غلط ہے۔ جس نظام نے صدیوں سے جکڑ رکھا ہے وہ اتنا سادہ نہیں کہ چار دن میں تبدیلی آ جائے۔ 11 مئی کو تبدیلی کے نام پر چند چہرے ضرور بدلے لیکن نظام نہیں بدلا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کے حقیقی مرض کی تشخیص پہلے ہی کر دی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے کرپٹ عناصر کو ہلا کر رکھ دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کے عمل بے ضابطگیوں نے پوری قوم کی نگاہ میں الیکشن کمیشن کا وقار مجروح کیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کے دوران داکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی اسکروٹنی ایک ٹیسٹ تھا۔ ٹیکس چوروں سے ٹیکس کی ادائیگی کا پوچھنے کی بجائے بیویوں کی تعداد پوچھی گئی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 مئی 2013 کو راوین فاونڈیشن گرائمر سکول نشتر ٹاون لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، معلم کورس ھذا علامہ محمد اشرف سراجوی فاضل جامعہ نظامیہ لاہور، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور ارشاد اقبال اور پرنسپل راوین فاؤنڈیشن گرائمر سکول عذرا باجی نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ساری پارٹیاں دھرنے پر بیٹھی ہیں اور الیکشن کمیشن خود کو شفاف الیکشن کی مبارکبادیں دیے جارہا ہے۔ الیکشن ٹربیونلز کا وجود بھی الیکشن کمیشن کی طرح غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اس لیے یہ انصاف نہ دے پائے گا صرف دکھاوے کے لیے چند زخموں پر مرہم رکھ دیے جائیں گے۔ کرپٹ نظام کے تحت دیے ہوئے مینڈیٹ کے تحت مرکز اور صوبوں میں حکومتیں تشکیل پا جائیں گی اور لوگ آہستہ آہستہ بھول جائیں گے کہ ان کے ساتھ کس بلا کی دھاندلی ہوئی تھی۔ نظام کو شکست دینے کے لیے ہم نے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد شروع کردی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ کا انوکھا الیکشن ہے جس میں ہارنے اور جیتنے والے دونوں دھرنے دے رہے ہیں۔ کسی پارٹی اور عوام نے الیکشن کمیشن کو مبارک باد نہیں دی وہ خود ہی اپنے آپ کو مبارک دیئے جا رہا ہے۔ غیر قانونی اور غیر آئینی الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کیسے کرا سکتا تھا اس نے جو کیا وہ By Design تھا۔ الیکشن 2013ء گھوڑوں کا الیکشن تھا انسانوں کا نہیں۔ استعفے آ رہے ہیں وقت آنے پر قوم کو بھی کرپٹ نظام انتخاب سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ موجودہ نظام انتخاب د ھن دھونس اور دھاندلی ہے اس لیے نیک نیتی سے تبدیلی چاہنے والے بھی موجودہ نظام کے تحت تبدیلی نہیں لا سکتے۔
13 مئی کو منہاج القرآن علماء کونسل چکوال کے وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کی۔ وفد میں علماء کونسل چکوال کے ناظم علامہ حافظ محمد خان قادری، نائب ناظم علماء کونسل علامہ احمد رضا خان قادری، منہاج القرآن اسلامک سینٹر چیک بھون کے ناظم اعلی حاجی نذر حسین، تحریک منہاج القرآن ابوظہبی کے صدر محمد سلیم طاہر، منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے ناظم علامہ ممتاز حسین صدیقی اور علماء کونسل لاہور کے صدر علامہ میر آصف اکبر شامل تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کبھی بھی حقیقی تبدیلی نہیں آنے دے گا۔ یہ نظام کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دے گا۔ خاص طور پر جن کے جیتنے کا انتظام کیا گیا ہے، وہ کسی دوسرے کو قبول نہیں کریں گے۔ سیاسی جماعتیں یہ بات ذہن میں رکھ لے کہ اس ملک میں اقتدار پر آنے والی ایک ہی جماعت ہے۔ جو پارٹیاں باری باری، باری لے رہی ہیں، وہ ایک ہی پارٹی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا جو لاہور بھر کی مختلف شاہراوں جن میں دھرمپورہ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، شالامار لنک روڈ، ریلوے اسٹیشن، دو موریا پل، مینار پاکستان، دربار داتا صاحب، چو برجی، ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، رائیونڈ، مال روڈ، کینال روڈ، چونگی امرسدھو، قینچی سٹاپ، والٹن روڈ، ڈیفنس، لاہور کینٹ اور گرد و نواح میں سات دن و رات مسلسل چلایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف ضلعی دھرنا شہر والا پل اور لکٹر منڈی پل کے درمیان جی ٹی روڈ چیچہ وطنی پر جوش و خروش کے ساتھ دیا گیا جس میں چیچہ وطنی غازی آباد ساہیوال سٹی کسوال اور نوے موڑ سے تحریکی کارکنان نے اپنے مقاصد کا شعور رکھتے ہوئے پرعزم انداز میں شرکت کی۔ دوران دھرنا تحریکی نغمے اور قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سنے جا تے رہے۔
11 مئی کا دن جہاں پاکستان کے نگران حکمران، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتیں اور بیور و کریسی نام نہاد اور دھاندلی پر مبنی الیکشن کروا کے کرپٹ نظام کو تحفظ دینے کے لئے سرگرم تھی وہیں کارکنان پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ عوام کی بہت بڑی تعداد نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم کے مطابق اس کرپٹ نظام کے خلاف 300 سے زائد شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں دھرنے دیے۔
ایم ایس ایم میڈیا سیل کے زیراہتمام میڈیا ٹریننگ ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد سوشل میڈیا کو تعلیمی، اصلاحی اور شعوری مقاصد کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبہ اس کے مثبت استعمال سے پاکستان کا حقیقی چہرہ عالمی دنیا کو دکھانے کیساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ سکیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کرپشن، دھاندلی اور دہشت گردی کو تحفظ دینے والے قانون اور آئین کا لبادہ اوڑھ کر قوم پر مسلط ہیں۔ بے رحمانہ اسکروٹنی کے صرف دعوے ہوتے رہے ہیں۔ پہلے ایک فریق اس معاہدے سے پھرا اور اس نے بددیانتی کا ارتکاب کیا، پھر اس معاہدے کو ویلکم کرکے انتخابی اصلاحات کاحصہ بنا دینے والے بھی قوم کو امید دلا کر اپنے وعدے اور دعوے سے پھر گئے۔
منہاج کالج برائے خواتین کے زیراہتمام 20 اپریل 2013 کو "کل پنجاب بین الکلیاتی کوئز مقابلہ برین آف صرف" منعقد کروایا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد اسلامی علوم کو پذیرائی دینا اور نوجوان نسل میں علوم اسلامیہ کو متعارف کروانا او ر مطالعہ کتب میں ذوق و شوق کو برقرا رکھنا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت شیخ الصرف استاذ العلماء پروفیسر محمد نواز ظفر نے کی اور مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 11 مئی کو عوام پرامن دھرنوں میں شریک ہو کر موجودہ کرپٹ نظام کو مسترد کرے گی۔ ریلی میں شریک سینکڑوں افراد کرپٹ نظام کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.