سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور: آزاد کشمیر اجیرہ سے قافلہ آج صبح مینار پاکستان پہنچ گیا ہے۔ قافلہ میں دو بڑی بسیں اور دو ٹیوٹا شامل ہیں جس میں سینکڑوں لوگ مینار پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مینار پاکستان پر 20 لاکھ لوگوں سے زائد کے تاریخ ساز عوامی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے نظام درست کرنے کے لیے حکومت کو 10 جنوری کی مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آئین و قانون کے مطابق پاکستان کا کرپٹ اور فرسودہ نظام درست کرنے کے لیے جو مطالبات انہوں نے پیش کیے ہیں، انہیں نہ مانا گیا تو پھر 14 جنوری کو اسلام آباد کی سڑکوں پر پرامن احتجاجی مارچ ہوگا۔
الہ آباد سے 15 بسیں جبکہ نواحی علاقے منڈی احمد آباد سے 8 بسیں بھی قافلے میں شامل ہوئیں۔ منہاج القرآن الہ آباد کے سینکڑوں افراد پر مشتمل یہ قافلہ صبح 8 بجے ٹھینگ موڑ الہ آباد چوک سے لاہور کے لیے روانہ ہوا۔ مینار پاکستان آمد کے لیے لاہور قصور روڈ اور جی ٹی روڈ براستہ جمبر دو روٹس مجوزہ پلان میں شامل تھے۔ تاہم مقامی انتظامیہ اور مرکز کی ہدایت کے بعد براستہ جمبر جی ٹی روڈ لاہور کا انتخاب کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور میں بیس لاکھ سے زائد لوگوں کے تاریخ ساز ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے نظام درست کرنے کے لیے حکومت کو دس جنوری 2013ء کی مہلت دی ہے۔ اگر پاکستان کا کرپٹ اور فرسودہ نظام درست کرنے کے لیے ان کے پیش کردہ آئینی و قانونی مطالبات نہ مانے گئے تو پھر 14 جنوری 2013ء کو اسلام آباد کی سڑکوں پر چالیس لاکھ افراد کا پرامن احتجاجی مارچ ہوگا۔
21 دسمبر کی صبح کو ہزاروں شرکاء کی آمد کا سلسلہ ہوا، جو شام تک لاکھوں کی تعداد میں پہنچ گیا۔ پہلے روز مینار پاکستان کے اردگرد ملحقہ سٹرکوں پر سکیورٹی اور ٹریفک کے انتہائی منظم انتظامات کیے گئے۔ داتا دربار، اسٹیشن، لاری اڈہ، شاہدرہ سمیت ہر طرف سے آنے والے قافلوں کو مینار پاکستان تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹریفک کے بہترین انتظامات میں سٹی ٹریفک پولیس، جبکہ قافلوں میں آنے والی ہزاروں بسوں کی پارکنگ میں منہاج القرآن کی انتطامیہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم الشان عوامی استقبال جلسے میں 22 دسمبر کو بھی لاکھوں شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے روز صوبہ سندھ سمیت، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان سے لوگ عوامی استقبال جلسے کے لیے مینار پاکستان پہنچے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 20 دسمبر 2012ء کی شب لاہور (پاکستان) پہنچ گئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ وہ 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں پاکستان بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے عنوان سے ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع منہاج ٹی وی اور ملک کے تمام بڑے ٹی وی چینلوں پر دیکھا جاسکے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان، عدلیہ، میڈیا، پارلیمنٹ اور ملک کی سیاسی جماعتوں کو 23 دسمبر کو پیغام دوں گا، جو اس دھرتی پر تبدیلی چاہتے ہیں، وہ 23 دسمبر کو گھر نہ بیٹھیں، باہر نکل کر ظلم کی دیواروں کو گرانے کا عزم کریں۔ 23 دسمبر کو عوام پاکستان کا بدعنوانی، ظلم، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف پرامن احتجاج ہوگا۔
چوہدری محمد افضل گجر صدر پنجاب بیکرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ معیشت اور صنعت کی زبوں حالی سے نہ صرف چھوٹا دوکاندار بلکہ بڑا صنعتکار بھی آج پریشان حال ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے۔ اس لیے جب تک اس نظام میں اصلاح نہ کی گئی، تب تک انتخابات کا عمل سوائے پیسہ اور وقت کے ضیاع کے کچھ نہیں۔ ان حالات میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈا کو ہم امید کی آخری کرن سمجھتے ہیں، اس لیے اس کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہیں۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 23 دسمبر حقیقت میں نیا 14 اگست 1947 ہو گا اور 23 مارچ 1940 کی یاد بھی تازہ ہو جائے گی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ریاست بچانے کیلئے جس مکمل ایجنڈے کا اعلان کریں گے وہ 19 کروڑ عوام پر مشتمل مختلف طبقات کے دل کی آواز ہو گا۔ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی تشکیل کی جدوجہد کے آغاز میں صرف 4 روز باقی ہیں۔ اور ہر کان مینار پاکستان میں ابھرنے والی ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز کو سننے کیلئے بے تاب ہے۔
لاہور: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کے کانفرنس ہال میں 18 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن علماء کونسل کا 23 دسمبر عوامی استقبال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں علماء کونسل پنجاب کی تحصیلی تنظیمات کے صدور اور لاہور کی ٹاؤن تنظیمات کے عہدیدران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 18 دسمبر 2012ء کو مشعل بردار جلوس اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے کی۔ ایوان اقبال سے پریس کلب تک جلوس کا آغاز نماز مغرب کے بعدہوا۔ زندہ دلان لاہور کی بہت بڑی تعداد جلوس میں شامل تھی۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ڈیجٹیل مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں۔ اس کے علاوہ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی کے حوالے سے بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھارکھے تھے۔ رات کے اندھیرے میں مشعل بردار جلوس نے لاہور کی سٹرکوں پر رنگ و نور کا حیرت انگیزساماں باندھ دیا۔ جلوس میں شرکت کرنے والے نوجوان ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان واپسی سے قبل مختلف تشہیری ایونٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں 17 دسمبر 2012ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اور ماڈل ٹاون کے مقامی کرکٹ کلب کے درمیان ایک کرکٹ میچ منہاج یونیورسٹی ٹاون شپ کے کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا، جس میں نائب امیر تحریک اور کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل ٹریننگ علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے 13 دسمبر 2012ء کو سابق ٹیسٹ کرکٹر، اسٹار لیگ سپنر عبدالقادر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر عطاء الرحمن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واقع عبدالقادر کے دفتر میں ہوئی۔ وفد میں سینیئر نائب صدر منہاجینز جواد حامد اور سیکرٹری منہاجینز شہزاد رسول قادری شامل تھے۔اس ملاقات میں جواد حامد نے ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر سے کرکٹ سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کلب کرکٹ کی سپر ویژن کا کام بہتری چاہتا ہے اور عبدالقادر کی بطور کلب کرکٹ کوارڈینیٹر سے ملک میں کلب کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ جواد حامد اور شہزاد رسول قادری نے کرکٹ کے حوالے سے مختلف ٹی وی پروگرامز میں عبدالقادر کے بولڈ نقطہ نظر کو بھی بہت سراہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر سے ملک بچانے کی جس جدوجہد کا اعلان کیا ہے اسکی حمایت میں ملک بھر کے مشائخ عظام اور پیران کرام بھی میدان عمل میں نکل آئے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف آستانوں کے سجادہ نشینوں نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اور انہیں ملک بچانے کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.