سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کی کھوکھ سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چاٹ لیا ہے۔ انسان کے روپ میں بھیڑیوں نے ملالہ جیسی معصوم، امن دوست اورمحب وطن بچی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 7 اکتوبر 2012 بروز اتوار نور محل شادی ہال فیروز پور روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
پاکستان کنگفو توا فیڈریشن (Pakistan Kungfu To'a Federation) کے زیراہتمام مورخہ 07 اکتوبر 2012 کو پانچویں انٹرنیشنل اوپن مارشل آرٹس چیمپین شپ، گورنمنٹ زمیندارا کالج گجرات، پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جس میں تاجکستان، ایران، افغانستان اور پاکستان کی چار ٹیموں نے حصہ لیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن کی جانب سے 7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 2 بجے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ہے، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کی سرپرستی ملک احمد خان اعوان صدر تحریک منہاج القرآن کینٹ ٹاؤن، ملک صفدر ناظم کینٹ ٹاؤن لاہور نے کی۔
مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے یوم تاسیس کے موقع پر "امید نو طلبہ کنونشن" تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 6 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے اس کنونشن کا اہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور نے کیا تھا۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل شالیمار ٹاؤن نے مورخہ 6 اکتوبر 2012 بروز ہفتہ اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد تالاب والی باغبانپورہ لاہور میں عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی تیمور نے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے فوری قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ انبیاء کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جراءت نہ کر سکے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں توہین آمیز فلم کے خلاف یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کی جبکہ سدرہ کرامت، عائشہ شبیر، فریدہ سجاد، فرح ناز اور شاکرہ چوہدری نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 4 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ لاہور بھر سے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یکم اکتوبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی (ہمدرد چوک) لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد کاانعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد چوہدری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر) محمد احمد، پروفیسر محمد آصف محمود اور معلم کورس محمد عرفان شہزاد کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
گزشتہ روز مرکزی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز (عرفان القرآن) کے نگران سینئر نائب ناظم تربیت محمد شریف کمالوی کی ایم فل کی تکمیل پر ان کے اعزاز میں منہاج ٹریننگ اکیڈمی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم تربیت محترم غلام مرتضیٰ علوی، محترم بشیر خان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، محترم پروفیسر محمد اشرف ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، محترم عبدالستار منہاجین (ڈائریکٹر MIB)، محترم منہاج الدین، محترم احمد فاروق حیدر، محترم حافظ عبدالماجد، محترم قاری محمد اسمعیل، محترم عباس نقشبندی، محترم بشیر جان، محترم محمد وسیم، محترم محمد ظہیر اور دیگر قائدین اور احباب نے شرکت کی۔
21 ستمبر انٹرنیشنل ڈے آف پیس کے موقع پر لاہور میں ڈومینکن پیس سنٹر میں United Religions Initiative کے ڈائریکٹر فادر جیمز چنن نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت بشپ سبسطین شا ایڈمنسٹریٹر کیتھولک چرچ آف لاہور نےکی۔
ریلی میں منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی دعوت پر رومن کیتھولک سے فادر جیمز چنن ڈائریکٹر پیس سنٹر لاہور، پروٹسٹنٹ نولکھا چرچ کے پاسٹر انچارج ڈاکٹر مجید ایبل، سینٹ اینڈریوز پریسٹیرین چرچ کے پاسٹر حنوک حق، ہندو بالمیک مندر کے راہنما پنڈت بھگت لال، شری کرشنا مندر کے پنڈت کاشی رام، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کے سکھ راہنما ہیڈلگ نتھی گیانی، اور سردار رنجیت سنگھ نے اپنے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت ’’احترام مذاہب سیمینار ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو مذہب کا درجہ دینے والے آزادی رائے کی چھتری تلے ناپاک جسارتوں کا عمل جاری رکھ کر دنیا کو تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عالمی جرم ہے۔
بزم قادریہ کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2012 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریت پر ایک عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں گزشتہ 20 سالوں سے بزم قادریہ کے تمام پروگرامز کو منعقد کروانے میں بھرپور معاونت کرنے والے احباب کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.