سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 21 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں عرفان القرآن کورس کی 40 روزہ کلاس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، نائب ناظم تربیت علامہ غلام ربانی تیمور اور سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر محمد لطیف مدنی کے علاوہ طلبہ نے بھی شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ذیلی شعبہ منہاج سپورٹس کے زیراہتمام دو روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی نیوکیمپس بغداد ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب 19 اپریل 2012ء بروز جمعرات اکیڈمک بلاک منہاج یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام مورخہ 17 اپریل 2012 کو سکالر شپ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وقت منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 600 سے زائد منہاج سکولز ملک بھر کو علم کے نور سے منور کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام 17 اپریل 2012 کو اسکالر شپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امتحان کے لئے ملک بھر میں 150 امتحانی سنٹر مقرر کیے گئے اور 250 تجربہ کار نگران تعینات کیے گئے۔ جہاں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممتاز قومی ہیرو (تمغہ بسالت و تمغہ جرات) ریٹائرڈ گروپ کیپٹن سیسل چوہدری کی وفات پر ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سیسل چوہدری کی آخری رسومات لاہور سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ میں ہوئی
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 15 اپریل 2012ء کو ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اسلم کی حویلی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کے درمیان مکالمے کا عمل شروع کر کے انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ان کے فتویٰ نے پوری دنیا کو فکری و عملی رہنمائی دی ہے۔ شیخ الاسلام کی امن کے قیام کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ سے آئے ہوئے گلوبل مشن اوئیرنس کے صدر ریورنڈ ڈاکٹر لیف ہیتھ لینڈ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تحریک منہاج القرآن پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ 10 اپریل 2012ء بروز منگل بوقت صبح 10:00مرکز ی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی ۔جبکہ شیخ زاہد فیاض سینیئر نائب ناظم اعلی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن 8 اپریل 2012ء کو دنیا بھر میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی مرکزی تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن لاہور نے کیا تھا۔ مرکزی تقریب کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 222 شہروں، مقامات اور جگہوں پر ورکرز کنونشن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے شرکاء منہاج ٹی وی کے ذریعے اس پروگرام میں شریک تھے۔ کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2012ء کو ماہانہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا اغزاز علامہ حافظ عبدالماجد نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عمران علی قادری نے حاصل کی
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365-ایم ماڈل ٹاؤن میں نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی معلمین کے لیے تربیتی کیمپ ہوا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے تربیتی کیمپ کے اعراض و مقاصد بیان کیے۔ علاوہ ازیں علامہ غلام ربانی تیمور سینئر نائب ناظم تربیت اور علامہ محمد شریف کمالوی ناظم عرفان القرآن کورسز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال پر منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن یوتھ لیگ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت خواجہ الظاف محیی الدین صدر منہاج القرآن علماء کونسل ضلع سیالکوٹ نے کی،
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.