سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ انیڈ اسلامک سائنسز کے ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مورخہ 15 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا نے کی جبکہ مہمان خصوصی "ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی" تھے۔ اس محفل میں وائس پرنسپل ڈاکٹر اصغر جاوید الازھری، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سکواڈرن لیڈر عبد العزیز نے خصوصی طور پر جبکہ ای لرننگ کے تمام ٹیوٹرز، کالج کے اساتذہ اور تحریک کی نظامتوں کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔
بالمیک مندر نیلا گنبد کے صحن میں تاریخ رقم، محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوران مندر کے درو دیوار نعتوں اور درود و سلام سے گونجتے رہے۔ محسن انسانیت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا کیک کاٹا گیا۔ معروف نعت خوانوں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نذرانے پیش کئے۔ نماز عصر باجماعت مندر کے احاطے میں ادا کی گئی۔ تارا چند، لبھا بھگت اورشمس گل نے مشہور زمانہ نعت ’’شاہ مدینہ طیبہ کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘ پڑھ کر محفل میلاد میں عجیب روحانی ماحول پیدا کردیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام بسلسلہ میلاد مہم مورخہ 12 فروری 2012 کو بعنوان "محسن انسانیت" ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے چکوال محترمہ عفت لیاقت چوہدری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دور و نزدیک سے تقریبا 7000 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی تقریب 11 فروری 2012ء (بمطابق 18 ربیع الاول) کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ مرکزی قائدین میں حاجی منظور حسین قادری، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، احمد نواز انجم، حاجی محمد الیاس قادری، سید مشرف علی شاہ، شہزاد رسول قادری، صاحبزادہ افتخار الحسن شاہ، دیگر قائدین و سٹاف ممبران شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 12 ربیع الاول دن 11 بجے میلاد چوک آڑہ بھنگالی شریف سے شروع ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب (بمطابق 4 فروری 2012ء) مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کینیڈا سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کی مکمل کارروائی MinhajTV اور QTV کے ذریعے شب بھر مینار پاکستان سے براہ راست پیش کی گئی۔ جس سے دنیا بھر کے ناظرین اس کانفرنس میں شریک رہے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ایم اے کے طلبہ نے اپنے شاندار رزلٹ کی خوشی میں اپنے معزز و مکرم اساتذہ کرام کے اعزاز میں پُر تکلف پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں خصوصی شرکت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی اعظم منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، شیخ اللغہ و الادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، عربی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، وائس پرنسپل ایڈمن میجر (ر) علی حسین رضوی اور وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیراہتمام مورخہ 01 فروری 2012 کو حسن میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد منہاج نعت کونسل واہگہ ٹاؤن نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ کے زیراہتمام جامع مسجد غوثیہ قادریہ النور ٹاؤن والٹن روڈ پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن (حلقات درود و فکر) کے سینئر نائب ناظم علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی روح ہے، امت مسلمہ نے جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو مرکزی حیثیت دی تو عروج ان کا مقدر بنا رہا جب سے امت مسلمہ نے اس مرکز سے اعراض کیا مسلمان تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق مؤرخہ 31 جنوری 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام اسٹاف اور قائدین نے شرکت کی۔ اِس تقریب کے انعقاد کا مقصد FMRi کی علمی و تحقیقی خدمات کو اجاگر کرنا اور اسے خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 29 جنوری 2012ء کو پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد انداز میں فیملی میلاد مارچ کا انعقاد ہوا جو انتہائی اچھوتا بن گیا۔ ناصر باغ تا داتار دربار تک ہونے والے میلاد مارچ میں ہزاروں لاہوریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا عملی اظہار کیا اور ماہ ربیع الاول کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 28 جنوری 2012ء کو بمقام الکرم شادی ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس کی سرپرستی محترمہ صفیہ صغیر قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی نا ظمہ ویمن لیگ) نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے زیراہتمام ضیافت میلادکا پروگرام 27 جنوری 2012ء کومنعقد ہوا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، جواد حامد، گوشہ درود کے خدام حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ریاض اور سید مشرف حسین شاہ، نظامت دعوت وتربیت سے علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ محمد شریف کمالوی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القران نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ غوثیہ اقبال پارک لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کروایا گیا جس کی تقریب تقسیم اسناد 27 جنوری 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ کورس میں تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی اور عارف محمود نے سر انجام دیے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روزانہ خصوصی محافل اور ضیافت میلاد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں 2 ربیع الاول 26 جنوری 2012ء کو گوشہ درود کی طرف سے ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں مردوں کے ساتھ خواتین سمیت فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوشہ درود کے ہال میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 8 بجے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.