سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گھر گھر میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمدظاہر کے گھر پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سوز و گداز اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معمور نعت خوانی ہوئی۔
ماہ ربیع الاول کی پُرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جس کی قیادت امیر اہل سنت ملتان ڈویژن پیر سید ظفر علی شاہ، تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ڈی سی او لودھراں شیخ غلام فرید، ڈی پی او آغا یوسف، مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج حافظ شیر محمد، شیخ افتخار الدین تاری، ملک نازک آرائیں، نواب غلام مصطفیٰ خاں نے کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 2011 منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس مورخہ 14 فروری 2011ء کو منعقد ہوئی جس میں پروفیسر نواب غلام مصطفی خاں، حاجی شیر محمد، حاجی رشید احمد، راو اسحاق، سعید الرشید اور سید شفیق شاہ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن لودھراں کے عمائدین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس دفتر تحریک منہاج القرآن لودھراں سے نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، ناظم رانا محمد ظاہر، صوبائی نائب امیر راو اسحق، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، خواجہ یعقوب، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، سید مدثر بخاری، میلاد مصطفی کمیٹی کے صدر حاجی شیر محمد، سنی اتحاد کونسل کے حافظ اکرم کانجو، دعوت اسلامی کے رانا جمیل قادری نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلی 4 فروری 2011ء کو نکالی گئی۔ ریلی میں ایم ایس ایم اور تحریک منہاج القرآن لودھراں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی رہنماء حافظ عبدالغفار، رضوان یوسف، رانا ظاہر، چودھری عبدالغفار، احسان اللہ، ملک سلمان ملک نعمان، قمر خان، ثقلین گجر اور ملک اشفاق نے کی۔
تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام ساتواں درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دولت ایمان بوسیلہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب ہوتی ہے اس لیے صاحب ایمان کا فرض ہے کہ احسان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاس رکھے۔
تحریک منہاج القرآن گوگڑاں کے زیراہتمام 17 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس سے شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اداب خود خدا نے سکھائے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ نصیر بابر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک کسی نیکی کا ثواب کتنے گنا بھی ہو جائے مگر پھر بھی وہ رہتا محدود ہے
تحریک منہاج القرآن کا استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک اسلم حماد نے کی۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں منہاج میلاد کمیٹی بنائی گئی جس کے صدر سید مدثر بخاری، نائب صدر راشد بھٹی، جنرل سیکرٹری نادر بھٹی، ناظم مالیات عابد جوئیہ اور ناظم نشر و اشاعت خلیق طیب منتخب ہوئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ لودہراں کے انتخابات مورخہ 07 جنوری 2011ء کو منعقد ہوئے۔ انتخابات ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم رانا محمد ظاہر کی زیرنگرانی منعقد ہوئے۔ نومنتخب عہدیداران میں سید مدثر احمد بخاری (صدر)، راشد بھٹی (نائب صدر)، سید وسیم بخاری (ناظم)، نادر بھٹی (ناظم انفارمیشن)، ارشد علی مرزا (ناظم مالیات) اور جمال احمد (ناظم دعوت) شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے سنگ بنیاد کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید فضل حسین شاہ سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کی ۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سوئی والا میں چھٹا درس عرفان القرآن ہوا۔ جس میں رکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی چھٹی نشست سے خطاب کیا۔ محرم الحرام میں شہادت حسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم حسین عین عبادت ہے۔ قربانی حسین کے بعد اسلام اور حسین لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں میں اشرف ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا۔آپ کا یہ دورہ تنظیمی ٹوور کا حصہ تھا۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے صدر ملک اسلم حماد، سینئر نائب صدر رانا اشرف علی خاں، ناظم رانا محمد ظاہر، سینئر رہنما چودھری عبدالغفار سنبل اور قاری اسماعیل مہرآبادی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 66 واں درس عرفان القرآن منعقد کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ درس قرآن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔رانا محمد ادریس قادری نےمحرم الحرام کے حوالے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حسین اس ذات کا نام ہے کہ جس کی رضا کا طالب خود خدا تھا۔
لودہراں میں کل جماعتی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن لودھراں نے بھر پور شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لودہراں کی ریلی کی قیادت صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن علامہ نصیر بابر اور چودھری عبد الغفار سنبل نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.