سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام دوسرا سالانہ حج ٹریننگ کیمپ ضلع کونسل کے شہید محمد صدیق کانجو ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے عازمین حج کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر پنجاب احمد نواز انجم کی ہنگامی اطلاع پر ضلع کونسل ہال کی منظوری لی گئی۔
دو ٹرکوں پر مشتمل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا تیسرا امدادی قافلہ راجن پور اور روجھان روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مصیبت میں گھرے متاثرہ لوگوں میں عیدی تقسیم کرے گا۔ قافلہ کے ہمراہ صوبائی نائب امیر راؤ اسحاق بھی ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کا اجلاس سردار شاکر مزاری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں لودھراں سے بھی عہدیداران نے شرکت کی جن میں صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ اورخواجہ احمد شامل تھے۔ سینئر نائب صدر پنجاب کی معاونت کے لیے راؤ محمد اسحاق اور چوہدری قمر عباس دھول بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے سات روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کے ہزاروں شرکاء سے میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر علامہ شکیل احمد ثانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو آج آئیڈیل بنانا ہوگا اس میں ہی امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے نوجوان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار دیکھنا چاہتے ہیں۔
کل کائنات کا علم قرآن میں ہے اور قرآن قلب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترا۔ رمضان میں قرآن اور صاحب قرآن سے باہمی تعلق استحکام ایمان کے باعث ہے۔ تقویٰ حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتا۔ جس طرح ہر رسول کے لیے نبی ہونا شرط ہے اسی طرح ہر ولی لازمی طور پر عالم ضرور ہوتا ہے۔ ماہ صیام میں حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مزین ہو کر ہی تقویٰ کا نور حاصل کیا جا سکتا ہے۔
شجر ایمان کی جڑ عقیدہ ختم نبوت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت وہ بنیاد ہے جس پر قصر ایمان قائم ہے۔ اگر اس بنیاد کو نکال لیا جائے تو قصر ایمان دھڑام سے گر جاتا ہے۔ لہذا اوائل دور اسلام سے ہی اس عقیدہ پر حملے بھی ہوتے رہے اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر دور میں ان حملوں کو پسپا کرتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نیکی محض نماز روزے حج زکوٰۃ کا نام نہیں بلکہ صلہ رحمی اور خدمت انسانی ہی اصل نیکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا اسلام انسانیت کی سربلندی کے لیے آیا۔
اسلام روز اول سے ہی انسانی حقوق کا محافظ ہے۔ تکریم آدمیت کا حکم اللہ رب العزت نے تخلیق آدم کے وقت ہی جاری کر دیا تھا۔ مغرب آج انسانی حقوق کا چیمپیئن بننے کی کوشش میں ہے حالانکہ اٹھارھویں صدی میں مغرب کو انسانی حقوق کا ہوش آیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز ملک نے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دعا سے انفرادی ترقی تو خدا دے دیتا ہے مگر قوموں کا مقدر اجتماعی کوشش سے ہی روشن ہو سکتا ہے۔ آج قومی تباہی کی بڑی وجہ ہمارے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات ہیں جن کے لیے ہم نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کے دوسرے روز لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔
سرزمین لودھراں پر تاریخ ساز ہفت روزہ دروس عرفان القرآن 23 اگست 2010ء سے شروع ہو گئے ہیں۔ پہلے روز درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بنایا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہر عبادت اور ہر عمل با رگاہ خدا میں مردود ہے۔
منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 7 روزہ دروس عرفان القرآن کی تشہیری مہم زوروں پر ہے۔ گزشتہ برس کی طرح رواں سال 2010ء میں بھی پاکستان بھر میں دروس قرآن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تشہیری مہم کو مثالی بنایا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان تحریک منہاج القرآن لودھراں کے مقامی قائدین نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب احمد نواز انجم نے لودہراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں، چوہدری عبدالغفار سنبل، ملک سلطان، راؤ اسحاق، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، ظفر بھٹی، نعمان، سلمان، مدثر بخاری، عمر فاروق، ملک کامران تاج کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے عہدیداران اور کارکنان نے امیر پنجاب کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی امداد کے لیے ریلیف کیمپ لگا دیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن لودہراں کے کارکنان و عہدیداران کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے۔ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن لودہراں کے کارکنان مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے میدان عمل میں اترے ہوئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے لودھراں کا خصوصی دورہ کیا۔ آپ کا یہ دورہ دروس عرفان القرآن کے نئے لائحہ عمل کے حوالے سے تھا۔ لودھراں پہنچنے پر منہاج القرآن لودھراں کے مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری کا اہتمام شب برات کی رات کو ہوا جس میں حسب روایت ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ پروگرام نماز عشاء کے فوراً بعد شروع ہوا اور اذان فجر تک جاری رہا۔ پروگرام کا آغاز قاری اللہ دتہ مہروی نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.