سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنوبی پنجاب کے دو روزہ وزٹ کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں کا افتتاح کیا۔ آپ نے فیتہ کاٹ کر تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور سردار شاکر مزاری بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے قرآن کلاسز کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ خان قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہونے والی تقریب بسلسلہ سالگرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’تحدیث نعمت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم دنیا کو تجدیدی فکر دی تمام مسالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے آج پوری دنیا میں اسلام کی پر امن حسین تصویر پیش کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دنیا سفیر امن کے طور پر جانتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے گروپ ہیڈ نوراللہ صدیقی نے تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصرحاضر میں سوشل میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جسے ففتھ جنریشن وار کہا جاتا ہے۔ اس کے مثبت استعمال کے لیے تربیت بہت ضروری ہے۔ پرامن اور قانون پسند معاشرہ کی تشکیل کیلئے سوشل میڈیا کے جدید ذرائع ابلاغ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے مرکزی خطاب کیا اور دلائل سے ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا توحید کی دلیل ناطق ہے، میلاد مصطفی ﷺ منانا حب مصطفیٰ ﷺ اور قرب الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالغفار سنبل اور چوہدری محمد طاہر سنبل کے والد گرامی کی قل خوانی کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ختم شریف و قل خوانی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سب کے لیے ہدایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہان نور سے روشن ہوگیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام آمد ربیع الاول پر استقبالیہ میلاد جلوس و ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کا آغاز غوثیہ چوک لودھراں سے ہوا۔ اس موقع پر مشعل بردار ریلی چلڈرن پارک سے برآمد ہوئی اور پریس کلب لودھراں پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھائی ہوئی تھیں اور آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ نصیر بابر نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ پروگرام میں بہت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن میں پیر سید دانش علی شاہ بخاری پیر سید مدثر نقوی کے علاوہ علماء کرام وکلاء اساتذہ معززین طلباء خواتین وحضرات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے آٹھویں سہ ماہی کا اجلاس منعقد ہوا، منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، مظفر گڑھ، ملتان، علی پور، ہارون آباد، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، شجاع آباد، لیاقت پور، رحیم یارخان، احمد پور شرقیہ، بورے والا، خان پور اور تونسہ شریف کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ آفتاب خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت رکھنا رضائے الٰہی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ محب اہل بیت کبھی بھی اجر سے محروم نہیں رہتا۔ اہل بیت سے سچی نسبت تحفظ ایمان اور توبہ کی نعمت عطا کرتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں انعقاد پذیر ہوا جس میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ قاری حافظ محمد احمد خواجہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی، منہاج نعت کونسل کے ملک اسلم حماد، قاری عبد القیوم غوری، پروفیسر نعمان محمود کے علاوہ ملک سلیم قادری نے نعت خوانی اور منقبت بحضور امام عالیٰ مقام پیش کیں۔
اللہ کا دین حسن اخلاق حسن اعمال کے ساتھ ساتھ مخلوق سے حسن سلوک پر بہت زور دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کا مرکزومحور انسان کو ہر حوالے سے معتدل بنانا ہے۔ متشدد اور انتہا پسندانہ طرز فکر کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔
قوم کے گھمبیر مسائل کا حل صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے، ملک میں رائج ظالمانہ نظام حکومت غریب دشمن اور ملکی ترقی کا قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو جب قوم پکارے گی تو اگلے ہی لمحے ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے درمیان ہونگے۔
علامہ فیاض بشیر قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صدری میں دین کے احیاءکے لیے تجدیدی شخصیات پیدا ہوتی ہیں جو اللہ کے دین کو عصری تقاضوں سے ہم قدم امت کے سامنے رکھتی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کاورکرز کنونشنبسلسلہ عید ملن پارٹی منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن، ضلع بھر کی پی پی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس ادارہ منہاج القرآن عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.