سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام ٹاؤن شپ گراؤنڈ مانسہرہ میں منعقدہ ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’اختیارات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے محبوب حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کو پیدا فرماکر انہیں ان اختیارات سے سرفراز کیا جو ان سے قبل کسی کو عطاء نہ کئے تھے۔ اللہ رب العزت نے تاجدارِ کائنات کو تشریحی، تشعیری اور تکوینی تصرفات عطا کرکے تمام جہانوں کا مالک و مختار بنایا۔
تحریک منہاج القرآن ہزارہ زون کی زونل کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس زین ھوٹل مانسہرہ میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون پروفیسر جاویدالقادری، غلام سرور لالہ مغل سیکرٹری فنانس پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پروفیسر امجد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں راجہ زاہد محمود قادری، محمد جاوید ہزاروی، قاضی شفیق الرحمن، سید راحت کاظمی، نصیر خان جدون، ڈاکٹر عمران یونس اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محمد جاوید القادری زونل انچارج ہزارہ زون نے کی۔ اس موقع پر کوارڈینیشن کونسل مکمل کرنے پر شرکاء سے مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ کالج آف شریعہ کے طالب علم اور صدر بزم منھاج حافظ حسن شیر النعمانی اور محمد طاہر رحیم نے مانسہرہ داتہ کے اندر منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا، اس موقع منہاج القرآن داتہ کے راہنما عبد الرحیم چشتی بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ جاوید القادری نے کی، جبکہ مہمان خصوصی صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن تھے۔ سیمینار میں غلام علی خان، سردار جاوید، ملک طاہر جاوید، علامہ احمد حسن فاروقی، حاجی غلام شبیر قادری اور تحریک کے مقامی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پی کے 53 کی نظامت دعوت کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ علیہ السلام 23 نومبر 2017ء کو پریس کلب کشمیر روڈ مانسہرہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مانسہرہ پی کے 53 خیبر پختونخواہ کے زیراہتمام 27 جولائی 2017ء کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ احمد حسن فاروقی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے نائب امیر عابد حسین شاہ بھی پروگرام کے مہمانوں میں شامل تھے۔ علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے درس عرفان القرآن میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ پی کے 56 خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے مقامی قائدین و عہدیداران کے ساتھ لوگوں، علاقہ بھر سے طلباء اور نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ درس عرفان القرآن میں رجوع الی اللہ اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیا گیا۔
مورخہ 19 اپریل 2016ء کو مانسہرہ میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے لیکچر دیا اور شرکاء کو نصاب امن سے متعلق پریزینٹیشن دی۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ امن کا پیغام لیکر ہر فرد کے پاس جائیں تاکہ معاشرے سے انتہاپسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ ھریپور کے انتظامات کر سراہتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ وقار احمد صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر مظہر خیال نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک مانسہرہ کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ آباد اور دیگر نعرے آویزاں تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فکری حمایت کرنے والے فیصلہ کریں کہ وہ کن کے ساتھ ہیں یا وہ کھل کر دہشت گردوں کا ساتھ دیں یا پھر دہشت گردی کیخلاف اپنا فیصلہ سنانے والے 18 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مورخہ 23 جولائی بروز بدھ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ڈویژن کی نگران انیلہ الیاس ڈوگر اور شمائلہ عباس نے خان پور، ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تحصیلی عہدیداران و کارکنان سے میٹنگز کیں ۔ اس موقع پر انیلہ الیاس نے گفتگو کے دوران پاکستان کے معروضی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کی جھلک پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حکمران آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق سے متعلق آئین پاکستان کے تمام آرٹیکلز کو عملاً معطل کر رکھا ہے۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ وقار احمد صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر مظہر خیال نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.