سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک مانسہرہ کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ آباد اور دیگر نعرے آویزاں تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی فکری حمایت کرنے والے فیصلہ کریں کہ وہ کن کے ساتھ ہیں یا وہ کھل کر دہشت گردوں کا ساتھ دیں یا پھر دہشت گردی کیخلاف اپنا فیصلہ سنانے والے 18 کروڑ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مورخہ 23 جولائی بروز بدھ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ڈویژن کی نگران انیلہ الیاس ڈوگر اور شمائلہ عباس نے خان پور، ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تحصیلی عہدیداران و کارکنان سے میٹنگز کیں ۔ اس موقع پر انیلہ الیاس نے گفتگو کے دوران پاکستان کے معروضی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کی جھلک پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حکمران آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق سے متعلق آئین پاکستان کے تمام آرٹیکلز کو عملاً معطل کر رکھا ہے۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں کارکنان نے ترانوں کے ذریعے اپنے قائد سے عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ وقار احمد صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر مظہر خیال نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پروفیسر احمد سلیمانی کے تعاون سے مانسہرہ میں تین روزہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں 662 مریضوں کی OPD کی گئی اور اُن کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں 38 مریض جو سفید موتیا، آنکھوں کی چربی و دیگر مہلک امراض میں مبتلا تھے اُنہیں آنکھوں کا آپریشن کرانے کا مشورہ دیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.