سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گذشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی، مذہبی اور شوبز سے منسلک شخصیات نے منہاج لائبریر ی ناروے کا وزٹ کیا اور ناظم لائبریری عقیل قادر سے اوسلو میں ملاقات کی۔ ان شخصیات میں پاکستان عوامی لیگ کے صدر شیخ رشید احمد، پاکستان کے معروف گلوکار فاخر احمد، ٹی وی اینکر اور نقیب تسلیم احمد صابری اور مشہور نعت خوان الطاف حسین شاہ کاظمی شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم فیض عالم جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں نے مورخہ 03 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ نو مسلم نارویجن مسٹرسائمن سکالٹڈچشتی(شمعون چشتی) بھی تھے۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے میں مورخہ01 اپریل 2012ء کو سالانہ یوم والدین اور جلسہ تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوا جس میں اشتیاق حسین اندرابی ( ایمبیسیڈر آف پاکستان ناروے) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) میں مورخہ17 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مشہور ومعروف نعت خواں محمد عابد معصومی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو میں مورخہ17 مارچ 2012ء سے سالانہ پروگرام جلسہ تقسیم اسناد، انعامات کی خصوصی تیاری کا آغاز کیا گیا۔ اس میں طلباء کے لئے تلاوت، نعت اور تقاریر کی کلاسز کا آغاز کیا گیاجس میں بچوں نے ذوق وشوق، محنت اور لگن کے ساتھ حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عقیل قادر نے مورخہ 19 فروری 2102ء کو برمنگھم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کی اور انہیں نارویجن زبان میں ترجمہ کی گئی تین کتابیں پیش کیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو(ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج القرآن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2102ء کو سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اورنارویجن زبان میں تلاوت کی گئی آیات کا ترجمہ پیش کیا۔ منہاج نعت کونسل، حافظ عمران علی، مظفر بٹ، عبدالمنان، کامران بشیر اور پاکستان کے معروف نعت خوان وحید بٹ نوری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے جوائنٹ سیکرٹری عقیل قادر نے مورخہ 04 نومبر 2011ء کو پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور شاعر امجد اسلام امجد سے ملاقات کی جو ان دنوں ناروے کے نجی دورہ پر ہیں، اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔عقیل قادر نے امجد اسلام امجد کو ملاقات کے دوران شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا عالمی شہرت یافتہ فتویٰ دہشت گردی اور فتنہ خوارج کا انگلش ترجمہ پیش کیا
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 18 ستمبر 2010ء کو پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے عظیم الشان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بھر پور شرکت نے اسے ایک یادگار عید فیسٹیول بنا دیا۔
پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ ہفتے ناروے کا دورہ کیا اور اوسلو میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں مختلف تنطیمات اور وفود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث رہے خاص طور پر ناروے میں ہونے والی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 04 ستمبر 2011ء بروز اتوار کو عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سپریم کونسل کے صدر اورجگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل کے زیراہتمام مورخہ 03 ستمبر 2011 بروز ہفتہ اوسلو کے مشہور و معروف اور جدید ترین ہال FOLKITS HUS میں ایک عظیم الشان سیمینار ’’انتہا پسندی کو کیسے روکا جائے‘‘ کے عنوان سے منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا سب سے بڑا اور اہم مقصد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل تاریخی فتویٰ کی لانچنگ تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2011ء ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع ہو ا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت علامہ حافظ صداقت علی قادری( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ناروے) کو ہوئی۔
منہاج مصالحتی کونسل کے ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 25 اگست 2011ء بروز جمعرات کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز علامہ صداقت علی قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ شیما نعت کونسل کی اقراء مشتاق، اقراء اعجاز اور اقراء اقبال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ نعت پیش کی ۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.