سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دارالعلوم جامعہ غوثیہ حویلی لکھا میں پیر مفتی عبدالعزیز نوریؒ کے 9ویں عرس اور جلسہ دستارِ فضیلت کی پُروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں علماء، طلباء، اور عوام الناس شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حویلی لکھا میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کی شخصیت کو روح، نفس اور جسم کے امتزاج سے مکمل کیا ہے، انسان کی شخصیت شریعت کے تابع طبیعت سے مکمل ہوتی ہے ۔ شریعت ظاہر کو سنوارتی ہے، جبکہ باکردار طبیعت باطن کو نکھارتی ہے۔ یہ دونوں پہلو انسان کو دین اور دنیا دونوں میں کامیاب بناتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ برائے تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی اوکاڑہ، پاکپتن شریف اور عارف والہ کے ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت،
ٹریننگ کیمپ میں نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ احمد وحید قادری کی شرکت و خطاب
حریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام منہاج گرائمر سکول حویلی لکھا میں شہر اعتکاف 2023ء میں ہونے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کو عوام الناس کو سنانے کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام 25 جنوری 2023 کو ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، صدر MSM وسطی پنجاب میاں عنصر محمود مصطفوی، قاری ریاست علی چدھڑ، صاحبزادہ پیر رشید احمد چشتی، ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ اور حاجی ریاض احمد سدیدی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت حاجی خالد محمود مرزا ضلعی صدر نے کی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب کا اخلاقی، دینی اور قومی فریضہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں عام آدمی تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ بصیرپور پی پی 185 کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کا پہلا درس قرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المومنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ امہات المومنین آج کی خواتین کے لیے دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امہات المومنین کے ذریعے امت کی ماووں، بہنوں اور بیٹیوں کی تربیت کا عظیم نمونہ دیا۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں چوتھی نشست حویلی لکھا میں منعقد ہوئی، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نظامت دعوت منہاج القرآن کے اسکالر نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ثناء اللہ ربانی نے کہا کہ روزہ ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے، ہمیں اپنے روزمرہ زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا ہو گا تاکہ معاشرہ میں اصلاح احوال ممکن ہو سکے۔
منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 26 ستمبر 2021ء کو حق میرج لان حویلی لکھا ضلع دیپالپور کی تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت محمد سلیم چوہدری، علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ منہاج الدین قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، حاجی ریاض احمد سدیدی اور ڈاکٹر محمد رفیع کمبوہ نے تنظیمی اور تربیتی لیکچر دئیے۔
منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس الصدیق ٹریڈز غلہ منڈی اوکاڑہ میں مرزا خالد محمود صدر تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ناظم اوکاڑہ فرید احمد نے لاشاریاں اور منڈی گوگیرہ سے اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا۔
منہاج کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 26 ستمبر 2021ء کو منہاج ہسپتال پاکپتن شریف میں تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم چوہدری، علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ منہاج الدین قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ پیر سید ابوداؤد شاہ بخاری منہاجین نے تنظیمی اور تربیتی لیکچر دئیے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کا خصوصی اجلاس برائے تنظیم نو سیشن 23-2021ء کا انعقاد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب)، میاں ریحان مقبول (سیکرٹری جنرل PAT وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.