سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ اوکاڑہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ حویلی لکھا میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد جاری ہے جس میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین و حضرات شرکت کر رہے ہیں اس پروگرام کی صدارت ضلعی امیر جناب محمد حفیظ قادری کر رہے ہیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب عظمت علی کو نصیب ہوئی۔ تلاوت کلام مجید کے بعد مرکز سے آئے ہوئے نائب ناظم تربیت نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ محمد علی، قاری عظمت، علی وقاص اور ذیشان نے آقا ئےدو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ حجرہ شاہ مقیم میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ بصیر پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی تحریک منہاج القرآن تحصیل اوکاڑہ کے زیراہتمام 7واں سالانہ مشعل بردار جلوس 4 جنوری بروز ہفتہ نکالا گیا۔ جلوس کا آغاز ہارنیاں والا چوک سے ہوا، جلوس کی صدارت محمد حفیظ قادری ضلعی امیر، خالد محمود قادری تحصیل صدر اوکاڑہ نے کی، جبکہ جلوس میں دیگر تنظیمات جس میں سنی تحریک، ATI، میلاد کمیٹی نے شرکت کی۔ تلاوت کی سعادت قاری عظمت نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے ضلعی امیر سید ابو داؤد شاہ بخاری نے دیپالپور کے نواحی گائوں ڈولووال میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء محفل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک کروڑ نمازیوں کو پکارا ہے۔ آئیں! ہم سب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جمع ہو کر وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کیلئے اس قافلہءِ حسینی میں شامل ہوں۔
22 ستمبر 2013ء کو پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیرانتظام ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ انقلاب لانے کے لئے اسی جوش و جذبہ کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقابلہ اس ظالم استحصالی نظام سے ہے جس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہمیں اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دست و بازو بننا ہوگا۔
پتوکی (تحصیل رپورٹرر) رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن پتوکی میں تیسرا سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کر رہی ہے جس کا باقاعدہ آغاز 11 جولائی بروز جمعرات بعد نماز فجر ہوگیا ہے۔ پروگرام کا انعقاد کمیٹی گراؤنڈ میں ہوا۔ درس قرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ذیشان عطاری نے حاصل کی جبکہ ماسٹر ذوالفقار احمد نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔
پتوکی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2012 ء بروزمنگل کو 23 دسمبرکی تیاریوں کوحتمی شکل دینے کے لئے تحصیل پتوکی کی تمام یونین کونسلوں کا اہم ترین اجلاس حلیم کیمپس ہلہ روڈ میں ہوا۔ پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام حکیم سے ہوا بعد میں حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہءِ نعت پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 23 دسمبر کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، تحریک منہاج القرآن اور عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد حفیظ قادری نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حویلی لکھا کے زیر اہتمام مورخہ 15 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین اور کارکنان بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 30 نومبر 2012ء کو انمول شادی ہال پتوکی میں منعقد ہوا، جس میں سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں ڈاکٹر تنویراعظم سندھو، اشتیاق حنیف مغل ضلعی کوارڈینیٹر ضلع قصور، منہاج القرآن قصور کے رہنماء سیّد محمد علی شاہ بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کےزیراہتمام ایک عظیم الشان تربیتی و تنظیمی کنونشن گورنمنٹ پرائمری سکول چک 11جی ڈی بدھے والا میں منعقد ہوا۔گس کی صدارت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو صاحب نے کی۔ کاروائی کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت تحصیل کے کوآرڈینیٹر عابد حسین حسنی منہاجین نے حاصل کی، جبکہ آقائے کل جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں عقیدت کے پھول عابد حسین حسنی منہاجین نے پیش کئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.