سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 23 دسمبر کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، تحریک منہاج القرآن اور عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد حفیظ قادری نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حویلی لکھا کے زیر اہتمام مورخہ 15 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین اور کارکنان بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 30 نومبر 2012ء کو انمول شادی ہال پتوکی میں منعقد ہوا، جس میں سینیئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں ڈاکٹر تنویراعظم سندھو، اشتیاق حنیف مغل ضلعی کوارڈینیٹر ضلع قصور، منہاج القرآن قصور کے رہنماء سیّد محمد علی شاہ بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کےزیراہتمام ایک عظیم الشان تربیتی و تنظیمی کنونشن گورنمنٹ پرائمری سکول چک 11جی ڈی بدھے والا میں منعقد ہوا۔گس کی صدارت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو صاحب نے کی۔ کاروائی کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت تحصیل کے کوآرڈینیٹر عابد حسین حسنی منہاجین نے حاصل کی، جبکہ آقائے کل جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں عقیدت کے پھول عابد حسین حسنی منہاجین نے پیش کئے۔
مورخہ 18 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو مرکزی کوارڈینٹر ضلع اوکاڑہ اور ضلعی ناظم چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے یونین کونسلز کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات کا سسٹم صرف وڈیروں، جاگیرداروں اور کرپٹ سیاستدانوں کا ہی محافظ ہے۔ اس سے 19 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔
23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تیاریوں کا کام ملک بھر میں جاری ہے۔ پاکستان بھر کی تنظیمات اس حوالے سے تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ گھر گھر جا کر لوگوں کو پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی خاطر جدوجہد کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن سیدوالہ کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
مورخہ 4 نومبر بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی پاکستان آمد پر عوامی استقبال کے حوالے سے تحصیل پتوکی میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اس اجلاس میں ضلع قصور کے کوآرڈینیٹر اشتیاق حنیف مغل اور سیّد محمد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (اوکاڑہ) کے زیراہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جملہ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر تنویر احمد سندھو نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوکاڑہ کے زیراہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اوکاڑہ میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں جملہ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 21 ستمبر بروز جمعۃالمبارک بوقت 8:30 بجے صبح بمقام انمول شادی ہال ریلوے پھاٹک پتوکی میں امریکہ میں بنائی گئی گستاخانہ فلم کے خلاف عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیاگیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حجرہ شاہ مقیم میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا اجراء کیا گیا۔ جن کے اختتام پر المعصوم گرلز ہائی سکول حجرہ شاہ مقیم میں 16 جون 2012ء کو تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام مورخہ 8 جون 2012ء بروز جمعۃ المبارک "اوکاڑہ آرٹس کونسل" ضلع کچہری میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں ضلعی امیر محمد حفیظ قادری، نائب امیر محمد مشتاق، نائب صدر چوہدری ریاست علی چدھڑ، صدر تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ خالد محمود قادری، صدر حویلی لکھا حاجی محمد ریاض سدیدی، صدر رینالہ خورد حاجی محمد بشیر عظیمی، صدر دیپالپور چوہدری تصدق حسین اور صدر حجرہ شاہ مقیم سہیل فریدی بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام عظم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ گلشن ارشاد (ناظمہ تربیت) اور محترمہ نبیلہ یوسف (مرکزی نمائندہ) نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 7 جنوری 2012ء بروز ہفتہ کو ایک تربیتی نشت کا اہتمام کیاگیا جس میں مرکزی ناظم دعوت (دروس عرفان القرآن ) علامہ ظہیر احمد نقشبندی اور مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حویلی لکھا کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.