سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتما م ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے درجات کی بلندی کیلئے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃاللہ علیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور اُن شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجہ میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹائون کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت سید ابو دائود شاہ بخاری امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف نے کی۔ ریلی میں شہر فرید کے نامور مذہبی، سیاسی و سماجی قائدین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے ہر فیصلہ اور لائحہ عمل پر لبیک کہنے کا اعلان کیا۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام تحصیل بھر میں مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 6 مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن بذریعہ ویڈیو لنک دیکھایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کے موقع پر تمام ورکرز میں بہت جوش و خروش پایا گیا جبکہ شیخ الاسلام کی جولائی میں آمد کے اعلان پر ورکرز جھوم اُٹھے اور شیخ الاسلام کے نعرے فضا میں گونجنے لگے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کی گیا۔ اجلاس کے آغاز پر تحصیل ناظم پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 11 مئی کے کامیاب پروگرام کے سلسلہ میں کارکنان کیلئے بھجوایا گیا مبارکباد کا لیٹر پڑھ کر سنایا اور شیخ الاسلام کے دیے گئے پیغام کے مطابق پرامن سبز انقلاب کی طلوع سحر تک اپنی کوششوں اور جدوجہد کو مزید تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کی تمام تحصیلوں کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اہم اجلاس تحصیل دفتر منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ ناظم رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔ اجلاس کے موقع پر تمام تحصیلات کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے اپنی اپنی تحصیل کی یونین کونسلز کی تنظیم سازی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام لاقانونیت، مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں ہزاروں مرد وخواتین، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال ایڈووکیٹ نے کی۔ دیگر قائدین میں فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، تنویر اعظم سندھو ناظم تنظیمات ساہیوال ڈویژن، محمد لطیف مدنی ناظم دعوت ساہیوال ڈویژن شامل تھے۔
مؤرخہ 02 مارچ 2014ء بروز اتوار پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور فراڈ نجکاری کے خلاف 16 مارچ کو پاکپتن شریف میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں پاکپتن شریف کے تمام ضلعی وتحصیلی عہدیداران کے علاوہ تحصیل نور پور اور تحصیل عارف والہ کے عہدیدارن شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف رانا منظور علی وامیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف سید ابوداؤد شاہ نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن رانا غلام مصطفی فریدی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سسل، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مورخہ 13 جنوری 2014ء کو پلے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کریں گے جن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعہ سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ پاکپتن شریف میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 5 جنوری 2014ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ میلاد مارچ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد پلے گراؤنڈ پاکپتن شریف سے ہوا اور پورا شہر آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں، حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے، مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔
مورخہ 25 دسمبر 2013ء بروز بدھ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان عبدالعمار منہم وڈوویژنل کوآرڈنیٹر رائے منظور احمد کھرل کی زیر قیادت استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل بھر سے طلباء نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن کے زیر اہتمام تحصیل عارفوالہ میں مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکرز کی ٹریننگ کیلئے علامہ عبدالطیف مدنی کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن وامیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری خصوصی طور پرعارفوالہ تشریف لائے۔ ٹریننگ کیمپ کے موقع پر کوآرڈنیٹر ویمن لیگ محمد جاوید عوامی، تحصیل عارفوالہ کے صدر رشید رضا، تحصیل ناظم عارفوالہ قمر شہزاد وتحصیل کے تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کے مرد وخواتین ورکرز نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیر اہتمام مصطفوی کارکنان کی تیاری کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا اہتمام 15/SP میں کیا گیا جہاں یونین کونسل نمبر 12, 13, 14 تحصیل پاکپتن کے ورکرز کی مصطفوی کارکنان کی تیاری کے حوالہ سے ٹریننگ کی گئی۔
مورخہ 20 دسمبر 2013ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 29 دسمبر کی ریلی میں شرکت کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس تحصیل ہیڈ کواٹر پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلی عہدیداران کے علاوہ MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء لیگ کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.