سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام مورخہ 20 فروری 2016ء کو منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی شرکت کی جبکہ محمد مختار بلوچ (بلوچی قبائلی رہنما)، حیدر خان اچکزئی (صوبائی صدر مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن بلوچستان) سمیت تحریک کے رفقاء اور وابستگان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام 19 فروری 2016 بروز جمعۃ المبارک ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام ڈی۔ ایس مسجد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی جبکہ مختلف طبقات ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن بلوچستان کے صدر حبیب اللہ شاہ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کیے، جہاں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے مشن سے لوگوں کو متعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المسالک ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری کے فروغ، اِنتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے اور امنِ عالم کے قیام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متعدد پہلوؤں سے خدمات سرانجام دیں ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جب قرآن نازل کرنے کا ارادہ فرمایا تو ہر کائنات کی ہر شے نے اسے اپنے اندر سمونے کی طاقت نہ پا کر اس ذمہ داری سے معذرت کرلی۔ پھر اللہ تعالٰی نے اپنے اس کلام کو قلب و سینہء مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کیا اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلبِ اطہر نے اسے اپنے اندر سما لیا۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مشترکہ اجلاس تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی دفتر میں 22 نومبر 2015 ہوا جس میں مختلف علاقائی تنظیموں کی تشکیل اور حلقاتِ درود کے قیام سمیت آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے 12نومبر2015 کو مقامی وفد کے ہمراہ کوئٹہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد تحریک منہاج القرآن کے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر علمی، فکری اور عملی کام کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ احمد نواز انجم نے ملاقات کرنے والوں کو عالمی سطح پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کی لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی گراں قدر خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی ہے اور اسی مقصد کے لیے تحریک منہاج القرآن کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر کارکن اور رفیق کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی زندگیوں میں اخلاق، بھائی چارہ، خدمت خلق اور درد مندی کو اپنائیں تاکہ ہر کارکن اپنی ذات میں خود تحریک کا محرک بن جائے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام محفل ذکرو نعت کا پروگرام 9 محرم الحرام بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام کا انعقاد حاجی محمد ایوب کے گھر کیا گیا، جس میں کوئٹہ کے نامور نعت خوانوں نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت امیر تحریک کوئٹہ صاحبزادہ خالد الرؤف القادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت ملک محمد ارشد نے حاصل کی
ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی ملک کا 69 واں جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیمات نے یومِ آزادئ پاکستان پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بچوں، طلباء و طالبات سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں پاکستان کی سالمیت اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے داعائیں مانگی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس عظیم میلاد کانفرنس کی صدارت معروف عالمِ دین علامہ منظور احمد عباسی الحسینی نے کی۔ علاوہ ازیں مقامی تنظیم کی خصوصی دعوت پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن تنظیمات محمد طیب ضیاء نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ مفتی ممتاز حسین صدیقی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ لاہور سے آئے ہوئے معروف نعت خواں محمد شکیل قادری نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمران جاوید نے حاصل کی، جبکہ ہدیہ نعت خالد اعجاز نے پیش کی۔ پروگرام میں رفقاء، اراکین، وابستگان اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام اراکین اور شرکاء نے ایک دوسرے کو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ کوئٹہ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کوئٹہ کے عہدیداروں نےسیدمحمد رضاء (ایم۔ پی۔ اے) سیکریٹری جنرل سید عباس علی، سیکریٹری سیاسیات رشید طوری، محمد کامران مہدی مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی دفترکوئٹہ میں ملاقات کی ملکی صورت حال اور سانحہ ماڈل ٹائون کی مکمل بریفنگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام پنجاب حکومت کی دہشت گردی کے خلاف پریس کانفرنس اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ٹی آئی، ایم کیو ایم، پشتون قومی تحریک اور اہلسنت و الجماعت کے علماء نے بھی شرکت کی اور کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر اشتیاق بلوچ نے کہا کہ فرسودہ اور کرپٹ نظام کی وجہ سے ہمارا ملک ترقی کی بجائے غیر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ چائنہ اور کوریا سمیت وہ ممالک جو ہم سے بعد میں آزاد ہوئے آج وہ ترقی کی حدوں کو چھو رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ملک بھیک مانگ کر چلا رہے ہیں۔ غریب کے مسائل برھتے جا رہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، چوری، ڈکیتی اور اگوا کی وارداتیں عام ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.