سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
گوجرخان: گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انٹرنیشنل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج ٹی وی کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں کارکنان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا اور عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
منہاج القرآن ویمن گوجر خان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع ہر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل کی صدر مسز شکیلہ وہیم بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم 14 جنوری کو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 14 اگست 1947 کی یاد کو تازہ کر دے گی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان کے زیراہتمام 14 جنوری عوامی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے دفتر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایم ایس ایم کے عہدیداران نے شرکت کی۔ حافظ غلام مجتبیٰ مصطفوی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 14جنوری کی کال پر گوجرخان کا ہر طالب علم لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔ ہم قائد انقلاب کی کال پر23دسمبر کے اجتماع سے بڑھ کر 14جنوری کو شاہراہ دستور پر موجود ہوں گے۔ اس حوالے سے ہنگامی طور پر گوجرخان شہر کے مقامی کالجز سے رابطہ کیاجارہاہے۔
تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام ریاست بچاؤ یوتھ ریلی نکالی گئی۔ جس کا آغاز چانڈی چوک سے ہوا۔ ریلی میں کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اس کا علامتی جنازہ نکالا گیا۔ریلی میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان چوہدری بابر، صدر منہاج القرآّن یوتھ لیگ راولپنڈی راجا سعید، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی منصور قاسم اعوان اور سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان بلال مصطفوی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے وفد نے 23 دسمبر کے پروگرام کے حوالے سے خانپور میں سید اجلال شاہ بخاری سے آستانہ عالیہ خانپور میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وفد حافظ محمد خان ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، ملک احسان محفوظ اور توقیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں خانپور پہنچا۔ سید اجلال شاہ بخاری نے کہا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے بڑی عقیدت اور محبت رکھتا ہوں
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ یوتھ طلبہ ریلی 16 دسمبر 2012ء کو گلیانہ موڑ تا جی ٹی روڈ گوجرخان چوک نکالی گئی۔ جس میں خصوصی طور پر شرکت منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق صدیقی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے نائب صدر چوہدری عرفان یوسف اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے صدر محمد نعیم چوہدری نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان نے 23 دسمبر کے حوالے سے مختلف کالجز کے دورہ جات کیے۔ جن میں گوجرخان شہر کے معروف کالجز ابن سینا سائنس سکول اینڈ کالج، اقراء کالج آف کامرس اور ونگز کالج گوجرخان میں بھی 23 دسمبر کی مہم کے سلسلے میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا و سنایا گیا۔
ریلی کا آغاز منہاج القرآن آفس چاندنی چوک سے ہوا، اور راولپنڈی کی معروف شاہراہ مری روڑ سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی کے شروع سےآخر تک مری روڑ جرات و بہادری طاہرالقادری اور نظام بدلنے کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ طلبہ نے پاکستانی جھنڈے ہوا میں لہرائے۔ دوران ریلی سارے راستے بارش بھی جاری رہی مگر مصطفوی طلبہ موسمی حالات کو خاطر میں لائے بغیر نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک رہے۔
راولپنڈی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 10 بی کے زیراہتمام ’’سیاست نہیں، ریاست بچاو‘‘ ورکرز کنونشن ہوا۔ جس میں یوتھ لیگ کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے آغاز ہوا۔ جس کے بعد 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان جانے والے قافلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
7 دسمبر 2012 منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام گوجرخان کالج آف کامرس میں 23 دسمبر کے حوالے سے بیداری شعور کنونشن گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ جہلم پہنچ گئے۔ اس پیدل کارواں میں ان کے پوتے محمد طلحہ بٹ سمیت چند دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔ جہلم پہنچنے پر منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے عہدیداروں اور کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ بابا غلام حیدر بٹ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے پیدل روانہ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو انوکھے انداز کے ساتھ خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اسلام آباد سے لاہور تک پیدل سفر کا انتخاب کیا ہے۔
راولپنڈی پی پی 13 سی میں 24 نومبر 2012 کو تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 محمد عثمان، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد نعمان، فنانس سیکرٹری محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفیئر محمد ساجد کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 5، 6 دسمبر کو یونین کونسل 30 گلاس فیکٹری، یونین کونسل 31 چاہ سلطان اور یونین کونسل 32 گلاس فیکٹری میں بیداریءِ شعور کے حوالے سے پروجیکٹر پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان مختلف پروگرامز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے حوالے سے خصوصی گفتگو بذریعہ پروجیکٹر سنوائی گئی۔
23 دسمبر کو لاہورمینار پاکستان میں (سیاست نہیں ریاست بچاؤ ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں روات پہنچا توان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تحریکی کارکنان کے علاوہ نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب راجہ ساجد بھٹی استقبال کے لیےموجود تھے جبکہ روات سے تعلق رکھنے والے معززین، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نےبھی پیدل کارواں کو خوش آمدید کہا۔
23 دسمبر مینار پاکستان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے پیدل روانہ ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے 80 سالہ بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ مین روڈ گوجر خان پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن گوجر خان نے ان کے پرتپاک استقبال کے لیے استقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا۔اس کیمپ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اس قوم کو کرپٹ نظامِ انتخابات سے نجات حاصل کرنے کے لیے قابل عمل متبادل نظام دیں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.