سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 کا یوم تاسیس چاہ سلطان راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 کے عہدیداران نے شرکت کی۔ عہدیداران میں صدر محمد عثمان، جنرل سیکرٹری محمد نعمان، سیکرٹری فنانس محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفئیر محمد سجاد شامل تھے۔
مینار پاکستان لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال میں شرکت کرنے کی غرض سے اسلام آباد سے لاہور کا پیدل سفر کرنے والے غلام حیدربٹ کا پیدل کارواں گوجر خان پہنچ گیا۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا کے مطابق پیدل کارواں دوپہر 2 بجے گوجر خان پہنچا، جہاں منہاج القرآن گوجرخان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ زندہ دلان گوجرخان نے انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔
امیر پنجاب احمد نواز انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کا دن ان شاء اللہ پاکستان کی تاریخ میں 23 مارچ کی طرح ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ قرارداد کا دن اور یہ اس کی تکمیل کا دن ہے۔ انہوں نے تمام تحصیلات کی رپورٹ دیکھنے کے بعد شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر امیر تحریک نے 2 کتابچے ’تاریخ ساز راہنما‘ اور ’پاکستان میں حقیقی تبدیلی‘ بھی متعارف کروائے،
23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم جاری ہے، جس کے لیے تحریک منہاج القرآن راولپنڈی نے وسیع پیمانے پر تشہیری مواد کی پرنٹنگ کا کام کروایا ہے، جس کو علاقے بھر کے مشہور و معروف اور عوامی جگہوں پر آویزاں کیا جائے گا۔
مورخہ 27 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 10 محرم الحرام کو پورا دن جی ٹی روڈ مین چوک گوجرخان میں شہداء کربلا کی یاد میں دودھ کی سبیل لگائی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کو اس سبیل سے دودھ اور مشروب پلایا گیا۔ دن بھر ساؤنڈ سسٹم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور نعت و منقبت سنائی جاتی رہی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیل گوجرخان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ تحصیل بھر میں وال چاکنگ کروا دی گئی ہے۔ پوسٹرز اور ہینڈ بلز تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے،
9 محرم الحرام کو منہاج القرآن ویمن لیگ مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیراہتمام تحصیل گوجر خان کے عظیم مرکز علم و عرفان منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں عظیم الشان سالانہ مجلس ذکر حسین علیہ اسلام ہوئی، جس میں گاؤں مانکیالہ مسلم سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ شعبہ حفظ کی طالبہ حافظہ نورا صباح نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ پوری جماعت نے درود پاک خوبصورت انداز سے پڑھا۔ منقبت امام حسین علیہ السلام کے لیے حافظہ صوفیہ نے بڑے پرسوز انداز سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کہا کہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچانے کے ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ انتخابی نظام ایک کرپٹ اور فرسودہ شکل اختیار کر چکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجر خان نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام 4 نومبر 2012ء بروز اتوار دن 11 بجے علی پلازہ جی ٹی روڈ گوجرخان میں ورکرز کنونشن اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ اس کے بعد صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے تحریک منہاج القرآن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
مورخہ 4 نومبر کو یومِ استقبال قائد کے سلسلے میں علی پلازہ گوجرخان میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن ہوا، جس کی صدرات امیرتحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ چوہدری انار خان گوندل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی پیر سید صدیق شاہ تھے۔ میزبانی کے فرائض صدر تحریک منہاج القرآن گوجر خان ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم تحریک ریاست قادری، محمد شفیق اور شیخ عابد نے سر انجام دئیے۔
کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام پاکستان میں بین المذاہب رواداری کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر ڈاکٹر کرسٹنی اور جینیفر جگ جیون کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
مورخہ 17 اکتوبر 2012ء تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی کے یونٹ بھیر رتیال (دولتالہ) کے زیراہتمام حلقہ درود شریف کی محفل عدنان خالد ناظم مالیات کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت راجہ ثاقب جمیل نے حاصل کی اور حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں عدنان خالد نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ تمام حاضرین محفل نے مل کر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت و احترام سے درود و سلام کے نذرانے پیش کئے۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حصال یونٹ کے زیراہتمام ہفتہ وار حلقہء درود شریف حافظ محمد اسحاق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اس موقع پر سید ذکی الحسنین شاہ بخاری آستانہ عالیہ حصال شریف نے خصوصی شرکت کی اور ملالہ یوسف زئی اور دیگر طالبات کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔
14 سالہ بچی ملالہ یوسف زئی پر مذموم ترین قاتلانہ حملہ کے خلاف پرزور مذمت اور ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے 10 اکتوبر 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ملالہ یوسف زئی پر کیے گئے حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.