سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں 16 دسمبر کو ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر تحریک منہاج یوتھ لیگ بابر علی چوہدری کر رہے تھے۔
مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی جبکہ انار خان گوندل نائب ناظم پنجاب اور ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول کی سعادت حسنین برادران پڑھی گئی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ زاہد فیاض (مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) نے کی جبکہ انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب) نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 8 دسمبر بروز جمعرات منہاج تحفیظ القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم (گوجر خان) میں ٹیچرز ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل گوجر خان کے متعدد سکولوں (منہاج ماڈل سکول جبووکسی اعوان، منہاج ماڈل سکول گلیانہ، منہاج ماڈل سکول گوجر خان اور النور یونیورسل اکیڈمی) سے40 کے قریب خواتین پرنسپل صاحبان اور ٹییچرز کے علاوہ منہاج تحفیظ القرآن کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔
محرم الحرام کے سلسلے میں منہاج تحفیظ القرآن مانکیالہ مسلم میں 12 محرم الحرام کو ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ محمد صفدر عثمانی (خطیب جامع مسجد مدینہ مانکیالہ مسلم) نے کی۔ تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے تمام فورمز کے ناظمین اور صدور نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی جبکہ دیگر جید علماء کرام کے علاوہ علاقہ بھر کی دیگر تنظیمات، طلبہ وطالبات اور مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کر کے اہل بیت اطہار سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی دولتالہ کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس (برائے خواتین) منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محترمہ نوشابہ (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) اور محترمہ نائلہ (مرکزی رہنما منہا ج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن مورخہ 04 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ مہتاب احمد نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت راجہ ناصر محمود (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی) نے حاصل کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پوری دنیا اور بالخصوص پاکستان میں جدید و قدیم علوم کے چراغ جلا کر جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ دنیا بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز، ماڈل اسکولز، کالجز اور چارٹرڈ یونیورسٹی قوم کے شعور کو بیدار کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ تحصیل گوجر خان میں واقع منہاج تحفیظ القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرگذشتہ روز ضلعی سیکریٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں30 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2011ء لیاقت باغ میں ہونے والے بیداریء شعور عوامی ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں27 نومبر بروز اتوار کو ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک راولپنڈی میں ایک ڈویژنل ورکرز کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن جناح ہال جی ٹی روڈ گوجر خان میں زیرصدارت پیر سید صدیق حسین شاہ (امیر تحریک منہاج القرآن گوجرخان) منعقد کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، تحریک منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد نعیم، تحریک منہاج القرآن تھاتھی کے رہنما حاجی محمد حنیف اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انار خان گوندل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اجلاس میں مولانا عبدللہ شاہ الحسینی، علامہ ہاشم حقانی، مولانا ظہور اللہ ہاشمی، علامہ اظہر مغل، علامہ نفیس القادری اور راولپنڈی کے دیگرمعروف علماء خصوصی طور پرتشریف لائے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام 19 اکتوبر 2011ء بروز بدھ کو بیداری شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے عظیم الشان ’’استحکام پاکستان روڈ کارواں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارواں کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی چار کا خصوصی اجلاس صدر چوھدری جاوید اقبال کی زیر صدارت 21 اکتوبر 2011 کو ہوا۔ جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد سہ پہر 03:00 بجے اجلاس کی کارروائی مقامی ویلج ریسٹورنٹ میں شروع ہوئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 3 روزہ "آئیں دین سیکھیں" کورس چورہ نمبر 1 (نزد جامع مسجد بھنگالی شریف) میں منعقد کیا گیا، جس کی اختتامی نشست میں وادی حسین قریشی، چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4)، ڈاکٹر محمد صالح قریشی، قاری محمد اکرم (ناظم عرفان القرآن کورس ضلع راولپنڈی) ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب قریشی، قریشی برادران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.