تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کی خبریں

بھنگالی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جلوس جشن عید میلاد النبی (ص)

بھنگالی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جلوس جشن عید میلاد النبی (ص)

دولتالہ(نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف، بھنگالی کھینگر اور موہڑہ ہدائت کے زیر اہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبیﷺ 12 ربیع الاول بروز منگل دن 10:30 بجے میلاد چوک آڑہ سے شروع ہوا۔ جلوس کی قیادت پیر سید عبد العزیز شاہ چشتی، سید فضل حسین شاہ، علامہ قاضی شفیق الرحمان قادری، چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4نے کی۔ جلوس کے تمام راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ بھنگالی شریف کی گلیاں اور فضائیں حضورﷺ کے درود وسلام سے معطر ہو گئیں جلوس کے تمام راستے میں حضور پرنورﷺ پر نعت خوانی اور آپﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کیئے جاتے رہے۔ عوام الناس کی بہت بڑی تعداد نے میلادالنبیﷺ کے سالانہ جلوس میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور ورکرز جن میں علامہ قیصر یعقوب قیصر، چوہدری حسین احمد، چوہدری اسرار حسین، چوہدری محمود احمد، چوہدری محمد اسحاق paf، قاضی شفقت مرتاض، نے جلوس کے تمام راستے میں سیکورٹی اورحفاظتی ڈیوٹی سرانجام دی۔

15 جنوری 2014ء
بھمبر(آزاد کشمیر): عالمی میلاد کانفرنس 2014
کامرہ: عالمی میلاد کانفرنس 2014
راولپنڈی: عالمی میلاد کانفرنس 2014
میرپور آزاد کشمیر: عالمی میلاد کانفرنس 2014
گوجرخان: عالمی میلاد کانفرنس 2014
عباس پور (آزاد کشمیر): تحریک منہاج القرآن کا جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام میلاد مصطفی (ص) ریلی
راولپنڈی: ایم ایس ایم کے زیراہتمام مصطفوی ورکشاپ
واہ کینٹ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم
واہ کینٹ: محمد رفیق عادل کی وفات تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا خلا چھوڑ گئی ہے
جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس و سلور جوبلی تقریب
جہلم: یوتھ لیگ کے یوم تاسیس و سلور جوبلی تقریب
دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عزم انقلاب مصطفوی کنونشن
آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top