سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اجنیانوالہ (شیخوپورہ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے، فی راشن بیگ 40 کلو پر مشتمل تھا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس کا انعقاد 9 نومبر 2019ء کو کیا گیا۔ میلاد جلوس کی قیادت منہاج القرآن نارنگ منڈی پی پی 135 کے صدر آصف نمبر دار اور دیگر قائدین نے کی۔ اس موقع پر عمران رشید قادری، قاری خالد اور مختلف مذہبی و سماجی رہنماوں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے تمام فورمز کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخوپورہ کے تمام فورمز کے تنظیمی ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ رفیق نجم نے اعتکاف کے حوالے سے شرکاء کو بریفینگ دی۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن گنجیانہ نو شیخوپورہ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے کے عہدیداروں نے 70 سے زائد مستحق فیملیز میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا، رمضان پیکج میں آٹا، چینی، دالیں، شربت اور گھریلو استعمال کی دیگر چیزیں شامل تھیں۔
آستانہ غوثیہ ترمذیہ (المعروف ڈیرہ بابا بھولا) رفیق آباد نارنگ منڈی میں خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک اور صوفی محمد افضل قادری المعروف بابا بھولا کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں محفل نعت ومحفل سماع منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر طریقت سید حسین شاہ (سجادہ نشین آستانہ پیر بابا بونیر شریف خیبر پختونخواہ ) نے کی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گجیانہ نو شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 25 دسمبر2017ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد دی گئیں۔ نظامت تربیت نے عرفان القرآن کورسز کا آغاز کیا تھا، جس میں ایک کلاس خواتین کے لئے بھی شروع کی گئی اور کامیابی سے مکمل ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام پڈیانوالہ فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی تین ماہ کی کلاس کے بعد تقسیم اسناد اور اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ مرکزی ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور کوارڈنیٹر کورسز محمود مسعود قادری اور مجاہد حق نوازنے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں علاقہ بھر سےخواتین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ پروگرام میں علامہ عدنان وحید قاسمی، انجنیئر ساجد علی، شفیق اور جمیل نے بھی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع شیخوپورہ کا تنظیمی اجلاس مورخہ 15 مارچ 2017 کو منعقد ہوا جس میں صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب میاں انصر محمود نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں زیاب چیمہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع شیخوپورہ کے نئے صدر کے لیے منتخب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو پی پی 169 کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’جشن طاہر صوفی نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ صوفی نائٹ میں صوفی نائٹ میں روایتی ثقافتی رنگ کو پیش کیا گیا، اس موقع پر لوک گلوکاروں نے عارفانہ کلام پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو (شیخوپورہ) کے زیرِاہتمام تین روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد ہوئیں۔ ان پروگراموں میں مرکزی نظامت دعوت سے علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ شکیل احمد ثانی اور علامہ عدنان وحید قاسمی نے خطابات کیئے۔ اہل علاقہ سے بہت بڑی تعداد نے پروگراموں میں شرکت کی جبکہ مقامی علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل مریدکے کے زیرِاہتمام 7 مئی 2016 کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن مریدکے کے صدر جاوید کمبوہ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے ضلعی امیر اظہر مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک مریدکے کے نائب صدر محمد آصف سلہریا ایڈوکیٹ، انجمن صحافیاں کے صدر اسلام دین کمبوہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل چکنمبر 7 نے 27 مارچ 2016 کو ’ضربِ امن کانفرنس‘ کا اہتمام کیا، جس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان کا آپریشن ضرب عضب اور تحریک منہاج القرآن کی ضربِ علم و امن مہم ملک میں حقیقی امن قائم کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں قوم کے آنے والے کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔
تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے سرپرست صوفی محمد افضل قادری نے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ آستانہ عالیہ پیر بابا بنیر شریف کے سجادہ نشین پیر سید حسین شاہ سے ملاقات کی۔ وفد نے پیر سید علی ترمذی کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے آستانہ کی لائبریری کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سیٹ بطور تحفہ دیا۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکز سے چوہدری ریاست نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔ اجلاس کے اختتام پر عمر ریاض عباسی کی والدہ کے انتقال کر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.