سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القران کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر رفیق نجم کی صدارت میں 25 مارچ 2016 کو گوجرہ کی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ کی تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منہاج القران تحصیل گوجرہ کے ناظم رانا مجاہد حسین، نائب صدر عظیم قادری اور ناظم دعوت مدثر غفار سمیت تنظیمی عہدیداران اور ذمہ داران شریک تھے۔
تحریک منہاج القران گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 29 فروری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر گوجرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حاجی میاں محمد لطیف کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری وطن دوست، حبِّ انسانیت سے سرشار اور مذہبی اقدار کے امین ہیں۔
مورخہ 21 فروری 2016 کو تحریک منہاج القرآن سندھلیانوانی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن سندھلیانوانی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر محمد رمضان، ناظم محمد سلیم، ضلعی امیر میاں محمد لطیف اور ضلعی ناظم شاہد فاروق قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پیر محل کی طرف سے مورخہ 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پیر محل سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر تحریک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رجانہ سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی طرف سے مورخہ 19 فروری 2016ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت امیر منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حاجی محمد لطیف اور ضلعی ناظم منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ شاہد فاروق قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کمالیہ سے تعلق رکھنے والے تحریکی اور غیر تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر 298 گوجرہ میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ نے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب کے فنانس سیکرٹری بابر چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر محمد لطیف سمیت ضلع بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیرِاہتمام منہاج القرآن گرائمر سکول کمالیہ میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب محمد رفیق نجم نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حاجی محمد لطیف اور ناظم محمد شاہد فاروق سمیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔
منہاج اسلامک سنٹر چک نمبر 298 ج۔ ب میں تحریک منہاج القران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر شاہد فاروق قادری، نائب صدر عظیم مصطفوی، تحصیل صدر ڈاکٹر شفقت سعید، صدر منہاج ویمن لیگ ریحانہ اشرف گورائیہ اور ناظم دعوت اور سینئر سوشل میڈیا ممبر عائشہ انقلابی موجود تھیں۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس نے دورہ گوجرہ کے دوران پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرہ کے کارکنان سے خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے 22 مارچ کو فیصل آباد میں ہونے والی ریلی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرہ کے راہنما اظہر عباس چھٹہ بھی موجود تھے۔
گوجرہ: پرائیویٹ سکول کے سالانہ نتائج آنے کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیئر ممبر سوشل میڈیا ٹیم (ویمن ونگ) عائشہ اشرف نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اسی میں ہی ہے کہ ہم اسلام کو اپنے اوپر نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات ہر کوئی کرتا ہے مگر نظام کی تبدیلی کی بات صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کرتے ہیں۔
منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے مورخہ 19 دسمبر 2014ء کو سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کے بعد سوشل میڈیا کی سینئر ممبر محترمہ عائشہ اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دل دہلا دینے والے واقع پر افسردہ ہے اور معصوم بچوں کو شہید کرنے پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔
مورخہ یکم اگست 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک وویمن ونگ گوجرہ کی جانب سے ایک ہنگامی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انقلاب کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران وویمن لیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ میٹنگ میں شریک نگران وویمن لیگ نے اپنی اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کی۔
مینجر منہاج پروڈکشن لاہور جناب عادل ظہیر خاں صاحب نے تحریک منہاج القران گوجرہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ شیخ االاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے پیغام کو ہم گھر گھر کس طرح پہنچا سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القران گوجرہ، جناب سید سہیل شاہ صاحب، صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرہ، جناب رانا منورباجوہ صاحب اور تحصیل ناظم منہاج القران گوجرہ، جناب شاہد محمود قادری بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ PAT گوجرہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈہ پڑھ کر سنایا، بعد ازاں شیخ االاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا 25 مئی والا خطاب بھی سنایا گیا۔ کنونشن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.