سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام جامعہ مسجد مدینہ نیا بازار کمالیہ میں 3 ماہ پرمشتمل عرفان القرآن کورس کروایا گیا جس کی تدریس ڈاکٹر حافظ محمد حنیف نے کی۔ اس کورس میں تجوید و قرات مع عملی مشق ترجمہ القرآن، تفسیر، قرآنی گرامر، احادیث مبارکہ اور منتخب روز مرہ کی دعائیں پڑھائی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام اور بیداری شعور کانفرنس مورخہ 6 دسمبر 2011ء کو (714 گ ب، کمالیہ) میں منعقد ہوئی جس میں چودھری منصور صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ، صفدر علی ڈوگر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ڈاکٹر فاروق ناظم نشرواشاعت، فوجی محمد اشرف ناظم دیہی علاقہ جات، چوہدری عبدالشکور رہنما پاکستان عوامی تحریک، سعید ہاشمی ناظمہ امور خواتین کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی۔ مرکز سے علامہ محمد شریف کمالوی ناظم عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 3 دسمبر 2011ء گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئرنائب ناظم تربیت نے ایک دن کا وزٹ کیا اور گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام 29 اکتوبر 2011ء ہفتہ کو مونگی بنگلہ گوجرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیاگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مونگی بنگلہ سے شاہد فاروق، محمد ارشاد چوہدری، علامہ مشتاق احمد قادری اور دیگر تحریکی کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن 370 ج۔ ب طارق آباد گوجرہ کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کا اہتمام کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب 20 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ عرفان القرآن کورس محمود احمد کی رہائش گاہ پر کروایا گیا جس میں دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد کی فاضلہ محترمہ ماریہ مشتاق فاضلہ نے تدریس کے فرائض سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کمالیہ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر کمالیہ میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011 بروز اتوار کو منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی، ڈویژنل ناظم تحریک انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی کوآرڈنیٹر رانا محمد ندیم، تحصیلی صدر چوہدری منصور، تحصیلی ناظم رجب علی، سابق تحصیلی امیر الحاج ظہور الحسن قادری اور ویمن لیگ کمالیہ سمیت تمام فورمز نے شرکت کی۔
نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی دو کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جو مکمل ہو گئیں ہیں۔ عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس 714 گ ب کمالیہ میں ہوئی۔ اس کلاس کے آرگنائزر فوجی محمد اشرف تھے۔ کورس میں چالیس طالبات نے شرکت کی اور اسے مکمل کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
کمالیہ کے ایک عیسائی خاندان کے 6 افراد نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ قبول اسلام کے حوالے سے مختصر تقریب 24 ستمبر 2010ء کو نماز جمعہ کے بعد مقامی محلہ خورشید آباد کمالیہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے کونسلر سابقہ نام اقبال مسیح نے اپنے خاندان کے ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور سربراہ شعبہ علوم اسلامیہ منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ دعوت شہیدہ عائشہ حسنین ہاشمی کی رسمِ چہلم 18 جون 2010ء ان کے آبائی شہر کمالیہ میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحومہ گزشتہ ماہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔ رسم چہلم میں مرحومہ کے اہلِ خانہ اور خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ کمالیہ اور گوجرہ میں منہاج القرآن کی تحصیلی تنظیمات کے کارکنان و عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
کمالیہ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر محمد حسین ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے اپنا تعمیر شدہ گھر منہاج القرآن کے لیے وقف کر دیا ہے۔ اس گھر کی رجسٹری بمع ٹرانسفر لیٹر ادارہ کو دے دی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے وزٹ کے لئے تشریف لائے، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری کے گھر تحریک منھاج القرآن تحصیل کمالیہ کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچرار اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر حافظ محمد اصغر جاوید الازہری کے ہاتھ پر 23 اکتوبر 2009ء کو نماز جمعۃ المبارک کے بعد جامع مسجد جمال، محلہ اسلام نگر میں ایک مسیحی فیملی کے چھ افراد نے اسلام قبول کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.