سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا نواں سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 22ستمبر 2024کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت صدر منہاج القرآن چیپٹر کنیٹیکٹ پروفیسر جاوید اقبال، منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی کے زیرانتظام 6 اگست 2022 اور 8 محرم الحرام کو سالانہ پانچویں محفل ’’ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا‘‘ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے مرکز مسجد ’’غوث الاعظم‘‘ میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48 ویں سالانہ عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت محمد رضی نیازی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر احمد حسن سلہری (صدر MQI چلی) نے تقریب سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا چوتھا سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 16 نومبر 2019 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 9 نومبر 2019 ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ قاری فضل رسول چشتی، حاجی غلام سرور اور محمد آصف طور نے کی۔ علامہ پیر سید عرفان علی بخاری (ڈائریکٹر الفلاح مسجد ورجینیہ) نے میلاد کانفرنس میں مرکزی خطاب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان رسالت کے موضوع پر کیا۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سنڈے سکول کی اختتامی تقریب 23 جون 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز دی گئیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی جبکہ انگلش ترجمہ زید فیاض الدین اور آیت پٹیل نے کیا۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سنڈے سکول کی اختتامی تقریب 23 جون 2019ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی اور انگلش ترجمہ زید فیاض الدین اور آیت پٹیل نے کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقابت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو یارک، امریکہ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور لوکل کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی تالیف ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ عصر حاضر میں خدمت قرآن کے ضمن میں ایک بڑی سعادت ہے۔ قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو انتہا پسندی اور تکفیری مذموم پراپیگنڈہ سے بچایا جا سکتا ہے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس امریکہ کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ وادی سون سیکسر میں ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کا تیسرا سالانہ جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 25 نومبر 2018 کو منعقد ہوا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیو جرسی کے ڈائریکٹر علامہ اویس منصف قادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 24 نومبر 2018 ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیکٹیک میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ شہباز احمد قادری، مفتی صغیر احمداور محمداشرف بھورا نے کی۔ شام 5 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت عدیلہ شریف، فاطمہ ماجد اور معراج ماجد نے حاصل کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امریکہ (ہیوسٹن) جامع مسجد غوث الاعظم میں نماز عید ادا کی، شیخ الاسلام تنظیمی، تربیتی خطابات کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں، انہوں نے اس دورہ کے دوران ہیوسٹن میں منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم پانچ اسلامک سنٹرز کے افتتاح بھی کیے۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سمر سکول کی اختتامی تقریب 4 اگست 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت معراج ماجد، فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 8 اپریل 2018 کو اسلامک سینٹر آف فلورنس ساؤتھ کرولینا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چوہدری محمد صادق نے کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ علامہ محمد شریف کمالوی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا سفر معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.