ڈاکٹر فیض اﷲ بغدادی کو PhD کی تکمیل پر مبارک باد

منہاج یونیورسٹی کے فاضل استاد اور سربراہ شعبہ عربی فرید ملّت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر فیض اﷲ بغدادی نے پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں PhD مکمل کر لی ہے۔ اُنہوں نے أبو العلاالمعري والعلامة محمد إقبال (دراسة مقارنية أدبية نقدية)، Abu al-'Ala al-Ma'arri and Allama Muhammad Iqbal، (A Literary, Critical and Comparative Study) کے موضوع پر اپنا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک (چیئرمین شعبہ عربی، پنجاب یونیورسٹی) کی زیرنگرانی مکمل کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے اِس مقالہ میں عالم اسلام کے دو عظیم مفکر و شعراء علامہ محمد اقبال اور ابو العلاء المعری کی فکر اور شاعری کا تقابلی مطالعہ پیش کیا ہے۔

اُنہیں PhD کی تکمیل پر بانی و سرپرست اَعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، جملہ ناظمین، نائب ناظمین و سٹاف ممبران تحریک منہاج القرآن، اَساتذہ منہاج یونیورسٹی اور فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز نے خصوصی مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اُن کے علم اور عمل میں برکت عطا فرمائے اور اُنہیں اپنے اِس علم کو دین اِسلام کی سربلندی اور مصطفوی مشن کی تکمیل کے لیے اِستعمال کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

Top