عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : عباس پور آزاد کشمیر

تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام مورخہ 21 ستمبر 2012 کو توہین آمیز فلم کے خلاف عباس پور میں اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام عہدیداران و اراکین سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے صدر جماعت اہل سنت آزاد کشمیر مفتی محمد حسین چشتی اور دیگر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے امت مسلمہ کے حکمرانوں اور OIC کی بے حسی کی بھی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے عظیم ہستی کی شان میں کی جانے والی یہ گستاخی ناقابل برداشت ہے، یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت امت مسلمہ کی وحدت و یگانگت اور علمی امن پر دہشت گردی کا گھناؤنا حملہ ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں اوراگر اس کے حق میں اقوام متحدہ میں اگر کوئی قانون نہیں بنایا جاتا تو تمام مسلم ممالک یو این او کا بائیکاٹ کر دیں۔

ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر آقا علیہ الصلاۃ والسلام سے اظہار محبت اور گستاخانہ فلم کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی میں شریک افراد نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفاداری کا بھر پور پیغام دیا۔ ریلی کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی بیداری کے حوالے سے اور شیخ الاسلام داکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی لے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپوٹ : ناظم تحریک منہاج القرآن عباس پور آزاد کشمیر محمد ضیا ء الحق قمر

تبصرہ

Top