یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ : مصطفوی ورکرز کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پونچھ راولا کوٹ کے زیراہتمام ہل ٹاپ ہوٹل میں مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد 15 نومبر 2012ء کو کیا گیا، جس میں 400 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان تجمل حسین انقلابی تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالقدوس نے انجام دیے۔ جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ عبدالقدیر اور نوید مشتاق نے پڑھی، اس کے بعد یونیورسٹی کے ایک طالب علم شاعر صداقت علی نے نظام بدلو کے عنوان پر ایک نظم پڑھی۔ تقریب کے آغاز میں عدنان ساگر نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ تقریب سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں مہمان خصوصی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی، شہزاد احمد منہاجین، صدر ایم ایس ایم یونیورسٹی آف پوچھ چودھری ذولاج مصطفوی اور زبیر قادری شامل ہیں۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کے تمام تر مسائل کا حل یہ بدترین انتخابی نظام ہے جس کو بدلے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ، ایم ایس ایم طلبہ میں بیداری شعور کیلئے کوشاں ہے ، ان شاء اللہ 23دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پاکستان میں بھرپور Welcome کریں گے اور ان کی قیادت میں اس ظالمانہ نظام کیخلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز ہوگا۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top