منگلہ ہملٹ میرپور : عوامی استقبال کے سلسلے میں پروجیکٹر پروگرام

تحریک منہاج القرآن یو سی منگلہ ہملٹ تحصیل افضل پور ضلع میر پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں دعوتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلہ میں مخلتف علاقوں میں پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔

مورخہ 15 دسمبر 2012ء کو اسی سلسلے کا ایک پروگرام منگلہ ہملٹ میں منعقد کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر عوام الناس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سیاست نہیں ریاست بچاؤ ایجنڈے کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان آنے کا اعلان کیا۔

تبصرہ

Top