منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات شروع

مینار پاکستان لاہور

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس کے لیے مینار پاکستان پر باقاعدہ انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اتوار کی صبح نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد کی قیادت میں قائدین، انتظامی کمیٹیوں اور ٹیم نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جواد حامد نے انتظامی کمیٹیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مینار پاکستان پر ایک تاریخی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سبزہ زار کی تنزئین و آرائش اور پودوں کا ہمیشہ خیال رکھا اس بار بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

اس موقع پر جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، رانا نفیس حسین قادری، عارف چودھری، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، ڈاکٹر سلطان چودھری، سردار عمر دراز خان، سدرہ کرامت، مرکزی قائدین اور کارکنان بھی موجود تھے۔

آخر میں میلاد کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں مینار پاکستان پر پہلی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مینار پاکستان لاہور

مینار پاکستان لاہور

مینار پاکستان لاہور

مینار پاکستان لاہور

مینار پاکستان لاہور

تبصرہ

Top