سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام قائم مینارۃ الاسلام مرکزی گوشۂ درود کے قیام کو 20 سال مکمل ہو گئے۔ 20ویں سالگرہ کے موقع پر ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سید مشرف حسین شاہ اور دیگر قائدین نے گوشہ نشینان کے ہمراہ کیک کاٹ کر تقریب منائی۔
محترمہ فِضہ حسین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے محترمہ فِضہ حسین قادری کا استقبال کیا اور آغوش کے نئے قائم شدہ ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور مدر ایریا کا دورہ بھی کروایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر جانگنیم (بوسان) میں نمازِ جمعۃ المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ سے قبل خصوصی خطاب ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے فرمایا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.