سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ تنطیمی دورہ کے لیے 3 فروری 2018ء کو کراچی پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین و کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔ تین روزہ تنظیمی دورہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ محمد اشرف کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے آغوش کمپلیکس کراچی کا افتتاح کیا، ورکرز کنونشن اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات سمیت دیگر تنظیمی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام سندھ ورکرز کنونشن 5 دسمبر 2016ء کو رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ہوا، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ہمارے کارکن پیسوں کیلئے نہیں انقلاب کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا کارکن کبھی مایوس نہیں ہوتا بلکہ منزل کے حصول کیلئے ہر وقت تیار اور سرگرداں رہتا ہے۔ اس لیے ہم جب چاہیں جس جگہ چاہیں جلسہ، دھرنا یا کوئی بھی احتجاجی تحریک چلا سکتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں تحریک منہاج القرآن کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف فکری، شعوری اور عملی جدوجہد ’ضرب امن مہم‘ کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی نے سندھ سکاؤٹس آڈیٹوریم میں ضرب امن سمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
امن نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ اِس وقت عالم انسانیت کا سب سے اہم مسئلہ اَمن و اَمان کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانا اسلام اور قرآن کی بنیادی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ ISIS اور اس نوع کی دیگر تنظیمیں دہشتگرد اور خارجی ہیں، ان کی تعلیمات کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین تھر کے لیے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچھرو کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان 3000 متاثرہ ہندو اور مسلمان خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر تسبیحہ شفیق نے مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے قانون کے آرٹیکلD38 کے مطا بق ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کے وہ عوام کو انکے بنیادی حقوق روٹی، کپڑا، تعلیم، صحت اور روزگار مہیا کرے، قائدِاعظم نے پہلی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنانا ہے تو وسائل کو یکساں بنیادوں پر منصفانہ طریقے سے کروڑوں عوام میں تقسیم کرنا ہونگے، جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں نے اپنی آمریت قائم کی ہوئی ہے، جو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک غریبوں کا استحصال کرتے آرہے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر Ambassador of Peace Conference منعقد کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امن کے قیام کے لئے خدمات کو سراہا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے مورخہ 9 تا 12 جنوری 2014ء کراچی کا دورہ کیا، دورے میں سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان امجد حسین جٹ ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے اس تنظیمی دورے میں انہوں نے لانڈھی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، لیاری ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان و وابستگان اور طلبہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔
شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راضیہ نوید (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسوہء سیدہ فاطمۃ الزہراہ رضی اللہ عنہا و سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی امین ہے۔ آج وقت نے ہمیں ایک ایسے دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے جہاں ایک طرف حسینی کردار ہے تو دوسری طرف یزیدی۔ اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم کون سی راہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد جس طرح سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے جرات مندی، ہمت اور حوصلہ کی مثال قائم کی ہے وہ امتِ مسلمہ کی خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہے۔
شیخ الاسلام نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن مبارک کا ذکر جمیل ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ وہ حسن ہے جو انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پورا حسن کائنات میں آشکار کر دیا جاتا تو زنان مصر جیسا حال لوگوں کا ہوجاتا۔ کوئی اپنی انگلیاں کاٹ لیتا تو کوئی اپنی آنکھیں نکال لیتا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی، سندھ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس مورخہ 28 فروری 2009ء کو ریجنٹ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا اور کیو ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 11 جنوری 2009ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام کراچی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر بن قاسم میں مورخہ 22 نومبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں مہمان خصوصی حاجی محمد اقبال صاحب امیر تحریک منہاج القرآن کراچی، سید محمدظفر اقبال نائب امیر کراچی، قیصر اقبال قادری نائب امیر کراچی، علامہ عطا محمد فہیم ناظم تربیت کراچی،
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.