سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی اجلاس کٹھہ سگھرال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شرکت و گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے تمام تحصیلات کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وادی سون (نوشہرہ، خوشاب) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن وادی سون کے کارکنان کی طرف سے متاثرین ( لاک ڈاؤن کرونا وائرس) میں ساڑھے تین لاکھ کی رقم سے 300 سے زائد گھرانوں میں (نقد رقوم، آٹا، چینی، گھی، چاول، دال چنا، دال مسور، نمک، صابن، چائےپتی، سرخ مرچ، پیاز, سفید چنے، ماچس) کا امدادی سامان نوشھرہ، ڈھاکہ، سبھرال، سرہال، شکرکوٹ، انگہ، اوگالی، اچھالی، مردوال، دھدھڑ، کھبیکی، مصطفیٰ آباد، صدیق آباد، مناواں، کامرہ میں مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کٹھہ سگرال ضلع خوشاب کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن خوشاب کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 10 مارچ 2019ء جوہرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ پھپڑاہ شریف صاحبزادہ پیر محمد احسن مظہری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں علماء، مشائخ، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کی کوششوں سے مطالعہ قرآن و حدیث کے حوالے اسلاف کی علمی اقدار کو زندہ کیا جا رہا ہے اور اسکے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک خوشاب کےرہنماء ملک غلام محمد اعوان مورخہ 22 مئی 2016 کو انتقال کر گئے۔ (انَّا للّہ وَانَّـا الَيْہ رَاجعون)۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک غلام محمد اعوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پوری زندگی استقامت، جانثاری اور وفاداری کے ساتھ مصطفوی مشن کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.