سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ عبدالمولی عبدالباری خطیب جامع مسجد کویت کو پاکستان عوامی سوسائٹی کے ذمہ داران نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ بطور تحفہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیراہتمام ’’میثاق مدینہ اور بین الاقوامی دساتیر کے تقابلی جائزہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست میں اپنے لیکچر میں کہا کہ میں نے دنیا کے تمام جدید دساتیر کا گہرا اور تقابلی مطالعہ کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے خصوصی دعوت پر کویت بار کونسل سے خطاب کیا اور دستور مدینہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور مدینہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مختلف الخیال طبقات کو متحد کرتا ہے۔ میثاق مدینہ کی تائید 60 سے زائد قرآنی آیات اور ایک ہزار سے زائد احادیث مبارک میں کی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر شرکت کی، آپ 6 روزہ خصوصی دورہ پر کویت میں موجود ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب سابق صدر منیر احمد گجر کی رہائش گاہ جلیب الشیوخ میں 24 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے معززین، وفرہ سے فیاض احمد اور سعید احمد کھوکھر ڈپٹی جنرل سیکریٹری PPP نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 4 مارچ 2222 کو الطاہر ہاؤس سالمیہ منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے قائدین، رفقاء واراکین اور دیگر عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، طاہر محمود پروانہ نے تلاوت قرآن مجید کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض الحاج عبدالرؤف بھٹی نے ادا کئے۔
پاکستان عوامی سوسائٹی (یوتھ) کویت کے صدر میاں محمد آصف نے کویت میں سربيا کے قونصلر میلوینک لاجوبومیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں محمد آصف نے میلوینک لاجوبومیر کو امنِ عالم، انسانی اقدار کی بحالی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات سے آگاہ کیا اور شہرہ آفاق تصنیف ’دہشتگردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ‘ کا تحفہ پیش کیا۔ میلوینک لاجوبومیر نے شیخ الاسلام کی خدمات کو سراہا اور آپ کی کاوشوں کو عالمی امن کی ضامن قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت و پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں پاکستانی گلف انگلش سکول، فحاحیل، کویت کا دورہ کیا۔ پرنسپل میڈم عذرا خالد اور وائس پرنسپل مسٹر شہزاد نے سٹاف کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکول اسمبلی ہال میں طلبہ و طالبات نے نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.