سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 اور پی پی 145 اے کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی معرکۃ الاراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب 6 مارچ 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات پیر سید محی الدین محبوب کاظمی نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور علوم القرآن کے فروغ کے حوالے سے ایک منفرد اور بے مثال خدمت ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم انجینئر محمد ثناء اللہ کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی بخشش کیلئے دعا کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عہدیداروں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، سید امجدعلی شاہ، عدنان جاوید و دیگر رہنماؤں نے بھی انجینئر ثناء اللہ خان سے تعزیت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی صوبائی حلقہ جات کی تنظیمات کے رہنماؤں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہنماؤں کے وفد کی قیادت امیر لاہور حافظ غلام فرید اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کی۔ ملاقات میں لاہور کے مختلف ٹاونز سے ناظمین، صدور اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی تفتیش سے نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت 12 ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ جلوس مغلپورہ سے شروع ہو کر شالامار لنک روڈ سے ہوتا ہوا مین بازار باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ اہلیان علاقہ، شالا مار لنک روڈ کی تاجر برادری دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں نے جگہ جگہ شرکائے جلوس کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا، جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور عمارتوں کو چراغاں کر کے سجایا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محٰی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور پیغام امن و محبت سے دہائیوں سے دست و گریبان قبائل شیر و شکر ہو گئے، جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے وہ ایک دوسرے کے محافظ بن گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے موبائل کلینک اینڈ لیب وین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو صحت عامہ کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں، غریب مریض کو ہسپتال داخل ہوتے وقت علاج نہیں ادویات کی پرچی ملتی ہے، علاج دور کی بات غریب آدمی علاج کی تشخیص کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداروں نے جدید موبائل کلینک اینڈ لیب کے ماڈل منصوبے کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کر کے ایک بڑی انسانی خدمت انجام دی ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’گرین پاکستان، کلین پاکستان‘‘ مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پودے لگائے گئے، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ثناء اللہ خان، رانا تجمل، یونس نوشاہی و دیگر رہنماؤں نے پودے لگائے، مہم ماہ اگست تک جاری رہے گی، لاہور سمیت پورے ملک میں 10 لاکھ سے زائد نئے درخت لگائے جائینگے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شب التجا‘‘ کے عنوان سے روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس سے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خطاب کیا۔ محفل میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، نامور قرآء و نعت خوان حضرات نے شرکت کی، اس دعائیہ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں سیمینار بعنوان ’’Dr Qadri Round the Globe‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ عمر اعوان جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور اور محمد نواز قادری سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور بھی انکے ہمراہ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القران لاہور کے زیراہتمام سفیرِ امن سیمینار 17 فروری 2018ء کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی کوآرڈینیشن، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل اور تحریک منہاج القران لاہور کے قائدین نے بھی قائد ڈے کے پروگرام میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اور شہدائے انقلاب کی فیملیز بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے لاہور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو انصاف دلوانا ریاست، اداروں اور سوسائٹی کے ہر فرد پر لازم ہے۔ انصاف سے محروم معاشر ے مرحوم ہوتے ہیں۔ جوبظاہرتو زندہ نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں مردہ ہوتے ہیں۔ کسی بھی نظام کا جسم انصاف کی روح سے زندگی پاتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حکومت سے بار بار کہہ رہے ہیں جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کو پبلک کر دیں۔ کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، انصاف کیلئے سڑکوں پر آئے تو پھر قاتلوں اور لٹیروں کو سر چھپانے کیلئے جگہ نہ ملے گی۔ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو بھی ٹرانسفر کر دیا گیا۔ حکمران 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کے جرم کی سزا اسی دنیا میں بھگتیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ PP-154 لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی اور امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ باجی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ممبر بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور) کو یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ’’پاکستان میں قانون خُلع میں اصلاحات‘ ‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے قیام کے 36 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی پروقار تقریب 16 اکتوبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں تحریک کے دیرینہ عہدیداروں و رفقاء، بانی اراکین، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء، اور اسیران انقلاب و زخمیوں سمیت سینکڑوں کارکنان نے تحریکی جوش و جذبہ سے شرکت کی۔ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس پروگرام میں شامل تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.