سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی مضحکہ خیز اور انصاف کا خون ہے۔ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، آئی جی اور توقیر شاہ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے رتی برابر بھی شک نہیں۔ مضحکہ خیز رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں انصاف لینے سڑکوں پر آ گئے، اپنا یہ حق انصاف ملنے تک استعمال کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر خرم نواز گنڈا پورنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کابنیادی مقصد دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے بین المذاہب مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں آباد ہر مذہب کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملکر دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کے قائدین کا بنیادی کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مسیحی برادری محب وطن پاکستانی ہیں۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیلئے آخری حد تک جائینیگے، اداروں نے انصاف نہ دیا تو اپنے ہاتھوں سے قاتلوں کے گلے دبوچیں گے۔ جے آئی ٹی کے ممبران نے ضمیر کی بجائے قاتل اعلیٰ کی تصویر سامنے رکھ کر رپورٹ مرتب کی ان پر لعنت بھیجتے ہیں۔ وقت آنے پر انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ مظاہرہ سے شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے حکمرانوں سے پوچھتی ہوں میری ماں کا اور میری پھوپھو کا کیا قصور تھا کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا، مجھے انصاف چاہیے، عوام ظلم کے خلاف باہر نہ نکلے تو اسی طرح بچوں سے انکی مائیں چھنتی رہیں گی، ان کے اس خطاب پر شرکاء آبدیدہ ہو گئے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شہدا کا خون اتنا سستا نہیں کہ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی اس پر مٹی ڈال سکے۔ حکومتی جے آئی ٹی نے ڈھٹائی سے حقائق مسخ کئے اور انصاف کا جنازہ نکالا۔ مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے پر اینکر پرسنز، سول سوسائٹی، ہم خیال جماعتوں کے سربراہان اور بالخصوص پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کا مشکور ہوں جنہوں نے قتل و غارت گری اور ظالم حکمرانوں کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کر رہے تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ عوامی تحریک کے کارکنان نے جعلی جے آئی ٹی، جعلی رپورٹ نامنظور، قاتل حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب کے حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ شہداء کے ورثاء کی مشاورت سے نئی جے آئی ٹی بنائیں۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر مرادراس نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات سچ ثابت ہوئے کہ موجودہ قاتل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ جے آئی ٹی نے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی بجائے قاتلوں کو محفوظ راستہ دیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، یورپی یونین سمیت انصاف کے ہر فورم سے رجوع کرینگے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندہ معجزہ ہے جس کی تصدیق کلام اللہ قرآن پاک نے کی ہے۔ معجزہ کی حقیقت سے انکار کرنے والے ابوجہل اور تصدیق کرنے والے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے لقب سے مشہور ہوئے۔ نماز محبت اور عظمت کے سفر معراج کا تحفہ ہے۔ امت مسلمہ اس عظیم تحفہ کو سینے سے لگا کر رکھے۔ نماز پنجگانہ نجات اور راحت کا راستہ ہے۔
آرنے سیوراس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ، عدم برداشت کے رویوں، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی نتیجہ خیز کاوشوں کو ہمیشہ سے سراہتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد دنیا میں قیام امن کیلئے یقینا سنگ میل ثابت ہوگی۔ آرنے سیوراس نے کہا کہ قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ساری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہم بھی انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران ماڈل ٹاؤن میں شہید کر دی جانے والی تنزیلہ امجد کی بیٹی نے اپنی نانی کو پھولوں کا گلدستہ دیا۔ شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ نے جب اپنی نانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تو تقریب میں شریک خواتین آبدیدہ ہو گئیں ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھرنا ہماری انقلابی جدوجہد کا فقط ایک باب تھا ابھی پوری کتاب باقی ہے۔ سیاسی قیادت نے لوٹ مار کی کمائی کے بل بوتے پر 20 کروڑ عوام اور جمہوری نظام کو یرغمال بنارکھا ہے۔ یہ کیسی جمہوریت اور انصاف کا نظام ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے پرامن کارکنوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار کئی گھنٹے سیدھی فائرنگ کرتے رہے 14 شہید اور 90 کو شدید زخمی کر دیا اور تاحال ایک کانسٹیبل بھی گرفتار نہیں ہو سکا؟۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے یوم مئی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواں سال یوم مئی تربت میں شہید کر دئیے جانے والے 20 مزدوروں کے نام کرتے ہیں جو اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کمانے گئے اور شہید کر دئیے گئے۔ محنت کش کو اللہ نے اپنا دوست قرار دیا ہے۔ حکمران ان سے دشمنی ختم کر دیں۔ ایسا مزدور دوست معاشی نظام چاہتے ہیں جس میں مزدور کو ایک تولہ سونے کے برابر تنخواہ ملے۔ 80فیصد مظاہرے مزدور کرتے ہیں جو حکمرانوں کی مزدور دشمن پالیسیوں اور زبانی جمع خرچ کا ردعمل ہے۔ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا مزدور کی زندگی میں معاشی انقلاب لائے گا۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 19 اپریل 2015ء منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کو لاہور شہر کے ہندوؤں کے شری کرشنا مندر راوی روڈ، بالمیک سوامی مندر نیلا گنبد، نولکھا پریسٹرین چرچ ریلوے اسٹیشن اور Praying Hands کیتھیڈرل چرچ وارث روڈ کا وزٹ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی قیادت میں کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے موجودہ حالات کے تناظر میں بین المذاہب رواداری کے فروغ پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی اور علاقائی کی سطح پر باہمی روابط کو تشکیل دینے اور مسلم مسیح اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کیتھولک کیتھیڈرل چرچ لاہور میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے آئندہ سال کو مسیح مسلم دوستی کا سال قرار دینے پر روز دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور المواخات اسلامک مائیکرو فنانس کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بیروزگاروں میں ’’سائیکلو وین‘‘ تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سائیکلو وین حاصل کرنے والوں اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنا اور مجبوروں، مزدوروں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہی ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کے آل پاکستان ورکرز کنونشن سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے مرکزی قیادت کے انتخاب کیلئے یونین کونسل کے کارکنان کو ووٹ کے استعمال کا حق دیا۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور ودیگر کو انکے انتخاب پر مبارک دی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے انقلاب کیلئے لازوال قربانیاں دیں، مجھے اپنے کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.