سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ادارہ جامعہ کریمیہ ڈاگ اسمعیل خیل میں تربیتی نشست سے گفتگو، تربیتی نشست میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ کریمہ ڈاگ اسمعیل خیل الحافظ پیر سعید حسین القادری، نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخواہ چودھری عرفان یوسف اور ادارہ ہذا کے مدرسین، معلمین، علمائے کرام اور طلباء کی شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا گھمکول شریف، کوہاٹ میں حضرت خواجہ زندہ پیر رحمۃ اللہ علیہ کے 77ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دار العلوم رحمانیہ پیر مستان شاہ پشاور کا وزٹ اور سید عنایت علی شاہ بادشاہ سے ملاقات، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ دارالعلوم رحمانیہ ایک شاندار علمی کمپلیکس ہے۔ یہاں سکول اور تحفیظ القرآن کی مشترکہ بلڈنگ تعمیر کرکے دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیرِاہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور گفتگو، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جملہ فورمز کے ورکرز کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنی توفیق خاص سے آپ کی کوششوں میں مزید برکت عطا فرمائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدر پشاور ہائی کورٹ بار فدا گُل (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) سے ان کےدفتر میں ملاقات، اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، سبحان اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور سمیت کیبنٹ ممبر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا آستانہ عالیہ چشتیہ قادریہ میں غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب، کانفرنس میں زیب سجادہ نشین صاحبزادہ حافظ سعید حسین القادری، صاحبزادہ علامہ نور یاسین القادری، صاحبزادہ محمد حسن قادری خصوصی طور پر شریک ہوئے
تحریک منہاج القرآن کے 44 ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں کیک کاٹے گئے اور کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی قیادت میں کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 44 سال قبل رجوع الی القرآن اور نوجوانوں کے سینوں میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمع روشن کرنے کےلئے جس سفر کا آغاز کیا گیا تھا اللہ کا کروڑ ہا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس سفر میں استقامت اور ثابت قدمی عطا کی۔ رجوع الی القرآن کے اس مشن کا سورج آج پوری دنیا میں چمک رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن دنیا بھر کے فرزندان اسلام اور عشاقان مصطفیٰ ﷺ کو حقیقت اسلام اور دین اسلام کی اصل روح سے روشناس کروا رہی ہے اور مصطفوی مشن کا یہ علمبردار قافلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس پر جملہ رفقائے کار، کارکنان و وابستگان کو مبارک باد دیتا ہوں۔
منہاج القرآن مواخات کے اس مصطفوی طریق کو اپنائے ہوئے ہے۔ 44ویں یوم تاسیس پر میں منہاج القرآن کی جملہ مرکزی قیادت، ذمہ داران، رفقائے کار، کارکنان اور وابستگان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں مقیم ذمہ داران، رفقاء و وابستگان کو 44ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، اصلاح احوال، اخلاق و کردار سازی پر جو محنت بلا تعطل جاری ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔
الحمد اللہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے امت کو علوم القرآن، علوم الحدیث، سیرت النبی ﷺ، فضائل اہل بیت اطہارؑ، تکریم صحابہؓ، عقائد و فقہ، علم و امن اور اصلاح احوال کے موضوعات پر 700 سے زائد کتب اور ہزار ہا خطابات کا علمی ذخیرہ دیا گیا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں نفوس مستفید ہو رہے ہیں اور شمع سے شمع روشن ہوتی چلی جا رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ حیدریہ غوثیہ G-9 مرکز اسلام آباد میں منعقدہ محفلِ حسنِ قراءۃ بسلسلہ دستارِ فضیلت حفاظ و علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا فیضان صرف اسے ملے گا جو بابِ مدینۃ العلم سے علم کی خیرات حاصل کرے گا۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مرکزی قائدین، فورمز کے صدور، شعبہ جات کے سربراہان سے مشاورتی نشست، ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات کے اہداف پرچیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ماڈل ٹاؤن کیمپس کے طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.