سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کی خوشیاں بے سہارا خواتین، یتیم اور غریب بچوں، ناداروں اور مریضوں کے ساتھ منائیں۔ جس میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، اور میل کوآرڈینیٹرز میں سے محترم الیاس ڈوگر اور محترم عبدالرحمن نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کی کھوکھ سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چاٹ لیا ہے۔ انسان کے روپ میں بھیڑیوں نے ملالہ جیسی معصوم، امن دوست اورمحب وطن بچی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 4 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ لاہور بھر سے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 7 اکتوبر 2012 بروز اتوار نور محل شادی ہال فیروز پور روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے یوم تاسیس کے موقع پر "امید نو طلبہ کنونشن" تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 6 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے اس کنونشن کا اہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور نے کیا تھا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی تیمور نے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے فوری قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ انبیاء کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جراءت نہ کر سکے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 6 ستمبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت ’’احترام مذاہب سیمینار ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو مذہب کا درجہ دینے والے آزادی رائے کی چھتری تلے ناپاک جسارتوں کا عمل جاری رکھ کر دنیا کو تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عالمی جرم ہے۔
شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں اعتکاف کے لیے کروائی گئی نیتوں میں سے مزید دو نیتوں کو تفصیلاً بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجالسِ ذکر میں اچھے دوست تلاش کرنے چاہیئں، کیونکہ نیکو کار و متقین کے ساتھ دوستی کی بناء پر اللہ رب العزت روزِ محشر ان کے ساتھ کھڑا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک جس کے ساتھ نیکی کا ارادہ کر لے اسے صالحین کا دوست بنا دیتا ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ جب آپ اعتکاف بیٹھیں تو یہ نیت کریں کہ میں مسجد میں اس لیے جا رہے ہوں کہ شاید وہاں مجھے اللہ سے محبت کرنے والی کوئی سنگت مل جائے۔ جب آپ کی یہ نیت ہوگی، تو پھر ان کے لیے اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے، جس کی برکتیں دنیا اور آخرت دونوں میں ہیں۔
شیخ الاسلام نے نیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک عمل میں بہت سے نیتوں کو شامل کیا جاسکتا ہے، گویا ایک عمل کی شکل میں کثیر اعمال صالحہ کا ثواب جمع ہوجاتا ہے۔ جو ایک گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہوجاتا ہے۔ نیت جتنی صاف اور خالص ہوتی جائے، اس میں سے دنیا کا لالچ، حسد، بغض اور طمع نکل جائے، لوجہ اللہ ہو جائے تو پھر اس نیت کا اجروثواب بغیر حساب اور بغیر شمار کے آگے بڑھ جاتا ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ وحدت کا فلسفہ انسان کی اصل سے متعلق ہے۔ جس طرح انسان کی ابتداء عارضی اور ناقص تھی، اسی طرح انسان کی انتہاء بھی ناقص ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کی اِبتداء بھی وحدت سے اور کائنات عروج پر جائے گی تو وحدت پر منتج ہوگی۔ تصور تخلیق کے عناصر اربعہ میں سے پہلا عنصر یہ ہے کہ کائنات کی تخلیق کا آغاز ابتداء ایک تخلیقی وحدت Primary Single Mass سے ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی اصلاح نیت سے شروع ہوتی ہے۔ آج جس تیز رفتاری سے معصیت، گناہ اور کفر بڑھ رہا ہے تو اس سے تیز تر اور زیادہ جدوجہد سے آپ کو جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایمان محض عقیدت اور محبت سے نہیں بچتا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے ہزاروں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ حکمت و ولایت کے شہنشاہ ہیں اور ان کے قدموں کی دھول کے صدقے حکمت و بصیرت کی خیرات بٹتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکمت کے شہر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اسکا دروازہ ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ سے محبت کرنا ہے۔
شیخ الاسلام نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عمل حسن نیت نہیں بن سکتا جب تک اس کی نیت نیک نہ ہو۔ قرآن مجید میں ہے کہ متقین کی راہ پر چلنا چاہتے ہو تو ہر عمل کو حسن نیت سے سرانجام دو۔ سورہ الماعون میں حسن نیت کا بہترین نمونہ پیش کیا گیا ہے، جس میں نماز ان لوگوں کو دوزخ میں لے جائے گی، جن کی نیت نیک نہ تھی، جو ریا کاری کے لیے نماز پڑھتے تھے۔ اگر نیت نیک ہو تو وہی نماز انسان کو جنت میں لے جائے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.