سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 11 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے ڈونگی کلاں داخلی دولتالہ میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 23 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی،
شیخ الاسلام نے کہا کہ میں کسی کی ا یماء پر نظام کے خلاف بغاوت کی بات نہیں کر رہا۔ بلکہ اپنی ملی و دینی فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ آج اس نظام نے عوام سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا۔ عوام سے ان کی خود مختاری چھین لی، عوام سے ان کی سالمیت چھین لی، عوام کو نظام نے مفلوج بنا کر رکھ دیا۔ حقیقی تبدیلی اس موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے ممکن نہیں۔ یہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ یہ اشرافیہ کا غلام نظام ہے۔ جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرگذشتہ روز ضلعی سیکریٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں30 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام 19 اکتوبر 2011ء بروز بدھ کو بیداری شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے عظیم الشان ’’استحکام پاکستان روڈ کارواں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارواں کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیوں اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے سربراہ رانا فیاض احمدخان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زہد فیاض تھے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعمیرات ملک شمیم احمد نمبر دار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن عامر یوسف، خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد سہروردی، ناظم طارق نقشبندی بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 27 فروری 2011ء کو واہ کینٹ میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبد القیوم مہمان خصوصی تھے۔
گذشتہ سال 19 اپریل 2009 کو ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیدار اور تعمیراتی ٹیم کے ایکسپرٹ ممبر نے جگہ کی dimention کرائی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کر دی گئی ہے، اس حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک روالپنڈی میں 26 ستمبر 2010 کو ہوا، جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر علی چوہدری نے کی۔ اجلاس میں شہر بھر سے یوتھ لیگ کی ذیلی تنظیمات کے تمام صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زيراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 14 مارچ 2010 کو منعقد ہوئي۔ شاديوں کي يہ تقريب پی او ایف ویلفیئر شادی ہال واہ کینٹ ميں منعقد کي گئي، جس ميں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعليٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصي تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کلر سیداں کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے مورخہ 19 جنوری 2010 کو اجلاس ہوا، یہ اجلاس تحریک منہاج القرآن کلر سیداں کے تحصیلی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر علی رضا چودھری جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال خصوصی طور پر مدعو تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سویڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی کی تنظیم نو کے لیے منہاج القرآن سیل سیٹر کمیٹی چوک میں اجلاس ہوا۔ جس کی صدرات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راو لپنڈی کے جنرل سیکرٹری صغیر علی مصطفوی نے کی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے فنانس سیکرٹری فرخ بلال بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔ سو یڈش کالج آف ٹیکنالوجیز راولپنڈی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ مغل آباد راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل حلقہ درود بعد نماز مغرب تحریک منہاج القرآن مغل آباد راولپنڈی کینٹ PP-10 کے ناظم مالیات محمد زاہد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کا انعقاد پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد کی رہائش گاہ پرکیا گیا تھا۔ محفل کی مہمانان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ اور آصف پبلک سکول راولپنڈی کی پرنسپل محترمہ شازیہ آصف تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.