پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس (برمنگھم) کے انتظامات مکمل، یورپین ممالک سے وفود کی آمد شروع
مورخہ 4 مئی 2013 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس" منعقد ہو گی جس میں شرکت کے لیے سپین، فرانس، ناروے، ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان کی آمد 2 مئی سے شروع ہو گئی ہے، اس سلسلہ میں ناروے سے 55 سے زائد افراد پر مشتمل قافلہ منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ کی قیادت میں جبکہ فرانس سے 50 سے زائد افراد کا قافلہ علامہ اقبال اعظم اور شبیر احمد اعوان کی قیادت میں برمنگھم پہنچے گا، اس کے علاوہ ہالینڈ، ڈنمارک، سپین اور اٹلی سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے یورپین ممالک سے آنے والے افراد میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے اور اس کانفرنس کا بنیادی مقصد برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کرنا، گزشتہ کئی دہائیوں وطن عزیز میں سے جاری لوٹ کھسوٹ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مُک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں سٹیٹس کو کے خاتمے، حقیقی تبدیلی کے حصول، قیام امن اور خوشحالی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ