امریکہ: نیو جرسی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

نیو جرسی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 18 جنوری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی میں منعقد کی گئی۔

کانفرنس کا آغاز تلارت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری خالد سعید اور حافظ تنویر احمد نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سلسلہ نعت خوانی شروع کیا گیا۔ نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جن میں محمد اصغر چشتی آف نیو یارک، مظھر علی، طارق ملک، محمد اصغر چوھدری، منظور الٰہی اور سلیم شیخ کے نام شامل ہیں۔ کانفرنس کی صدارت حضرت باوا میر سرور علی اور پروفیسر رانا غلام سرور نے کی۔ نقابت کے فرائض حافظ اعجاز الٰہی اور علامہ محمد شریف کمالوی ڈائریکٹر منھاج القرآن سینٹر نیو جرسی نے سر انجام دیئے۔

کانفرنس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں خطاب علامہ افضال احمد قادری نے کیا۔ انھوں نے سورۃ الضحٰی کی پہلی پانچ آیات کی روشنی میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پڑھایا ہوا سبق ہے جو میں سنا رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سیرت کو اپنایا جائے، جو کہ بغیر ادب کے نہیں ہو سکتا۔ بغیر کسی تفرقہ بازی کےحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیئے۔

کانفرنس کی انتظامیہ محمد امجد شیخ، علی بھائی، خواجہ محمد علی، رانا محمد مزمل اور ان کے معاون خواتین و حضرات نے بڑی محنت کے ساتھ پروگرام کو کامیاب کروایا۔ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ شیخ معتز شرف نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں موئے مبارک کی بھی زیارت کروائی گئی اور کانفرنس کا اختتام علامہ محمد شریف کمالوی کی رقت آمیز دعا پر کیا گیا۔

رپورٹ: شرجیل احمد

تبصرہ

Top