امریکہ: منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر کی ڈاکٹر جان ایسپوسیٹو سے ملاقات

مورخہ: 29 مارچ 2017ء

USA: Director of Minhaj Interfaith Relations meets Prof. Dr. John L.Esposito

نیویارک: منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 29 مارچ 2017 کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی میں الولید بن طلال مسلم مسیحی مفاہمت سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر اور معروف مسیحی سکالر پروفیسر ڈاکٹر جان ایل ایسپوسیٹو (Prof. Dr. John L. Esposito) سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر جان ایسپوسیٹو نے سہیل احمد رضا کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغِ امن و انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر جان ایسپوسیٹو نے ہی Fatwa on Terrorism and Suicide Bombings کا پیش لفظ بھی لکھا اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں Peace and Counter Terrorism کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیکچر کا اہتمام کیا۔

علاوہ ازیں سہیل احمد رضا نے امریکی یہودی علماء سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور نصابِ امن کی کتب پیش کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ہیبریو یونین کالج جیوِش انسٹی ٹیوٹ آف ریلیجیئن’ لاس اینجلس کے شعبہ اسلام و یہودیت کے پروفیسر ڈاکٹر ربی ریوون فائرسٹون (Prof. Dr. Rabbi Reuven Firestone) اور جیوِش ہیلنگ نیویارک کے ریبینِک ڈائریکٹر ربی سِمخا وائے وِنٹروب (Simkha Y. Weintraub LCSW) شامل ہیں۔

تبصرہ

Top